۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
تصاویر/ حضور نایب رئیس مجلس اعلای شیعیان لبنان در مرکز رسانه و فضای مجازی حوزه های علمیه

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ علی الخطیب نے حوزہ علمیہ کے میڈیا اور سائبر اسپیس سنٹر کا دورہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی سپریم شیعہ اسلامی اسمبلی کے وائس چیئرمین حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ علی الخطیب نے آج 15 اپریل2024 کو حوزہ علمیہ کے میڈیا اور سائبر اسپیس سنٹر کا دورہ کیا اور اس مرکز کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

اس ملاقات میں مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے حوزہ علمیہ کے میڈیا اور سائبر اسپیس سنٹر کے انچارج حجۃ الاسلام والمسلمین رضا رستمی نے آج کے دور میں میڈیا کی اہمیت کے بارے میں بعض اہم نکات بیان کئے۔

حوزہ علمیہ کے میڈیا اور سائبر اسپیس سنٹر کے انچارج نے کہا:آج دشمن میڈیا کو اپنے فائدے کے لیے بطور ہتھیار استعمال کرتا ہے، نرم جنگ (سافٹ وار) میں دشمن کے پاس زیادہ ذرائع اور امکانات موجود ہوتے ہیں اور وہ ان سہولیات کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرتا ہے جس کے تئیں ہمارای ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں۔

انہوں نے ظالم صیہونی حکومت کے خلاف سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے "وعدہ صادق" آپریشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا: اس تحریک کو کامیاب بنانے میں اور اس کی تکمیل میں میڈیا کا کردار بہت اہم ہے، دشمن نے جعلی خبروں کی پیداوار میں اضافہ کیا ہے تاکہ کسی طرح انجانے میں مخاطب کو متاثر کیا جا سکے۔

اس کے بعد ’’الآفاق‘‘میگزین کے مدیر نے لبنان کی سپریم شیعہ اسلامی اسمبلی کی تاریخ، اہداف اور سرگرمیوں کے بارے میں سوالات کئے جس حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ علی الخطیب نے بہترین انداز میں جواب دیا۔

ملاقات کے آخر میں فریقین نے دو طرفہ تعاون شروع کرنے کے لیے اپنی دلچسپی اورآمادگی کا اظہار کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .