۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
علامہ عارف واحدی 

مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل: غزہ کے مظلوموں کو امت مسلمہ کا پیغام ہے کہ ایران کی طرح ہم سب اسرائیل کے مقابلے میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں،مسلم حکمران اور عوام متحد ھو کرکھڑے ھو جائیں تو اسرائیل خطے سے بھاگنے پر مجبور ہو گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،/ ملہووالی،اٹک/شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر اور سابق مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے گاؤں ملہووالی میں معروف دھشتگردی کے شہداء گرامی کی چوبیسویں برسی کے سلسلے میں برآمد ہوئے احتجاجی ماتمی جلوس عزا میں شرکت کی۔جسمیں بڑی تعداد میں علماء کرام ماتمی دستے اور عزادار شریک تھے۔

غاصب اسرائیل پر ایران کے کامیاب حملے سے ثابت ہو گیا کہ اسرائیل مکڑی کے جالے سے بھی کمزور ہے، علامہ عارف واحدی 

جلوس شہر کے مرکزی چوک پر پہنچا تو علامہ عارف واحدی نے شرکاء سے خطاب کرتے یوئے کہا کہ ہم ملہووالی اور طول تاریخ میں حق کی سربلندی کے لئے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان سے عہد کرتے ہیں کہ اس حسینی فکر کو جاری رکھنے کے لئے ہر قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

غاصب اسرائیل پر ایران کے کامیاب حملے سے ثابت ہو گیا کہ اسرائیل مکڑی کے جالے سے بھی کمزور ہے، علامہ عارف واحدی 

علامہ عارف واحدی نے غزہ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمہارے خون کے ایک ایک قطرے کا بدلہ لینے کے لئے ہر مسلمان تیار ہے۔ انھوں کہا کہ ہم ایران کے جرئت مندانہ حملے کی حمایت کرتے ہیں پوری مسلمان دنیا خاصکر مسلم حکمرانوں کو غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیل کے مقابلے میں فلسطین کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے اگر ہم ایران کے ساتھ متحد ہو کر کھڑے ہو جائیں تو اسرائیل مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور ہے وہ خطے سے بھاگنے پر مجبور ہو جائے گا۔

غاصب اسرائیل پر ایران کے کامیاب حملے سے ثابت ہو گیا کہ اسرائیل مکڑی کے جالے سے بھی کمزور ہے، علامہ عارف واحدی 

مرکزی نائب صدر نے مزید کہا کہ امت کے اتحاد کا وقت ہے اس وقت جو ایران اور لبنان،یمن،عراق،شام اور دیگر علاقوں سے اس غاصب اور سفاک صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد شروع ہوئی یے اس کے مقابلہ اسرائیل اور اس کے سرپرستوں کے بس میں نہیم ہے،ان شااللہ بہت جلد یہ بے گناہوں کی قاتل حکومت دنیا کے نقشے سے مٹ جائے گی اور بیت المقدس میں سب مسلمان مل کر اکٹھے نماز ادا کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .