۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ عارف واحدی

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما نے کہا کہ ہم بانیان و عزاداروں کی گرفتاری اور تشدد کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ایف آئی آرز ختم کرکے گرفتار افراد کو فی الفور رہا کیا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ عارف حسین واحدی نے یوم علی ؑ کے موقع پرپنجاب بھر میں بالخصوص اسلام آباد اور راولپنڈی میں منعقد مجالس و جلوس پر انتظامیہ کی جانب سے ایف آئی آرز کے اندراج اور پولیس کی جانب سے چادر چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے بانیان مجالس و جلوس و ماتمی سالاروں کی گرفتاری پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزارت مذہبی امور میں شیعہ علماءکرام کے ساتھ میٹنگ میں یہ طے پایا تھا کہ امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مجالس و جلوس کا انعقاد ایس او پیز کے مطابق ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں مجالس و جلوس ایس او پیز کے مطابق منعقد ہوئے مگر انتظامیہ نے ایف آئی آرز کا غلط اندراج کیا ہم بانیان و عزاداروں کی گرفتاری اور تشدد کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ایف آئی آرز ختم کرکے گرفتار افراد کو فی الفور رہا کیا جائے۔

انہوں نے کہا قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی نے بھی یوم علی ؑکے موقع پر اس رویہ کی شدید مذمت کی اور ایف آئی آرز کے خاتمہ اور گرفتار شدگان کی رہائی پر زور دیا ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .