۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ سبطین سبزواری

حوزہ/ صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عزاداری کے جلوسوں پر ناجائز مقدمات کی مذمت کرتے ہیں، چاہے جتنی بھی بھاری قیمت کیوں ادا نہ کرنی پڑے، عزاداری ہمیشہ جاری رہے گی۔ فورتھ شیڈول، گرفتاریاں اور مقدمے عزاداری میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے جلوس ہائے یوم شہادت امیرالمومنین علی علیہ السلام کے کامیاب انعقاد پر ملت جعفریہ کو شاباش دیتے ہوئے حکومت اور انتظامیہ کی طرف سے ناجائز مقدمات کے اندراج کی مذمت کی ہے اور واضح کیا ہے کہ کئی بار ظلم استبداد کے منافقانہ ہتھکنڈے استعمال کئے گئے مگر عزاداری کو نہیں روکا جا سکا ۔ایسے اوچھے ہتھکنڈے سابقہ حکومتیں بھی آزما چکی ہیں اور موجودہ حکومت بھی مگر ہر دفعہ انہیں بری طرح ناکامی ہوئی ہے۔کرونا کی آڑ میں عزاداری پر پابندی کی ہر سازش ناکام بنائیں گے۔ عزاداری حکومت کے لئے رکاوٹ نہیں،ریاستی مشینری سے رکاوٹ پیدا نہ کریں۔

علامہ سبطین سبزواری نے واضح کیا کہ عزاداری ہماری عبادت ہے اس سے روکا نہیں جا سکتا ۔ چاہے جتنی بھی بھاری قیمت کیوں ادا نہ کرنی پڑے، عزاداری ہمیشہ جاری رہے گی ۔فورتھ شیڈول، گرفتاریاں اور مقدمے عزاداری میں رکاوٹ نہیں بن سکتے ۔ریاست اپنی ظالمانہ روش بدلے۔ آپ حسینی عزاداروں کوڈرانے میں ناکام رہے ہیں ۔اب بس کریں اور عوام کو ریلیف دینے کا کام کریں ۔آپ سے چینی کی ذخیر ہ اندوزی ختم ہوئی ہے اور نہ ہی مہنگائی پر قابو پایا جاسکاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرو نا کے نام پر گزشتہ سال زائرین کو بد نام کیا گیا اور بعد ازاں تحقیقات سے پتہ چلا کہ کرو نہ برطانیہ سے لایا گیا تھا۔

شیعہ علماءکونسل کے رہنما نے حیرت کا اظہار کیا کہ رمضان بازاروں اور بینکوں میں لگی قطاریں، کراچی ،ڈسکہ اور خوشاب کے ضمنی انتخابات سے کورونا نہیں پھیلتا،تراویح اور اعتکاف بھی جاری ہیں ۔صرف عزاداری کے جلوسوں پر ہی پابندی کیوں ؟ہم نے عزاداری کے خلاف تمام سازشیں ناکام بنادی ہیں، ہمارا مشورہ ہے کہ حکومت اب ضدچھوڑ کر عوام کو ریلیف دینے کا کام کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .