حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامعہ مدینۃ العلم اسلام آباد کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی جمعۃ الوداع کے موقع پہ اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا قبلہ اول کی آزادی کا نعرا ایک نعرا نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کی اولین ترجیع تھی ہے اور آزادی تک رہے گی ۔
انکا مزید کہنا تھا حضرت امام خمینی ؒ نے انقلاب اسلامی سے بہت پہلے امت مسلمہ کے قلب میں اس خنجر( اسرائیل نامی صیہونی ریاست ) کی طرف متوجہ کیا اور ان خطرات سے مسلسل آگاہ و خبردار کیا جو مستقبل میں اس منحوس سازش کے عملی ہونے کے بعد مرتب ہو سکتے تھے۔آپؒ نے اس حوالے سے نہ صرف اپنی صدا بلند کی بلکہ اسلامی مملکتوں کے سربراہوں کو اس مسئلہ کا حل بھی بتاتے رہے،کبھی تو آپ کی آواز ان الفاظ میں خبردار کرتی’’اسلامی ممالک کے سربراہوں کو متوجہ ہونا چاہئے کہ فساد کا یہ جرثومہ (صہیونی ریاست)، جس کو اسلامی سرزمینوں کے قلب میں گھوسایا گیا ہے صرف عرب اقوام ہی کو کچلنے کے لئے نہیں ہے بلکہ اس کا خطرہ اور ضرر پوری مشرق وسطی کو در پیش ہے۔
انہوں نے کہا کہ منصوبہ یہ ہے کہ دنیائے اسلام پر صہیونیت کا غلبہ ہو اور اسلامی ممالک کی زیادہ سے زیادہ زرخیز اراضی کو استعمار کا نشانہ بنایا جائے اور صرف اسلامی حکومتوں کی جانفشانی، استقامت اور اتحاد کے ذریعے ہی استعمار کے سیاہ خواب سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے اور اگر اسلام کو درپیش اس حیاتی مسئلے میں کسی بھی حکومت نے کوتاہی کی تو دوسری حکومتوں پر لازم ہے کہ اس حکومت کو سزا دیں، اس سے تعلقات توڑ دیں اور دباؤ ڈال کر اس کو اپنے ساتھ چلنے پر آمادہ کریں۔
آخر میں کہا کہ تیل کی دولت سے مالامال اسلامی ممالک پر لازم ہے کہ تیل اور دوسرے وسائل سے اسرائیل کے خلاف حربے (اور ہتھیار)کے عنوان سے استفادہ کریں اور ان ممالک کو تیل بیچنے پر پابندی لگائیں جو اسرائیل کی مدد کررہے ہیں۔ یہ صداء احتیجاج اب قبلہ اول کی آزادی تک گونچتی رہے گی اور انشاءاللہ ایک وقت ایسا آئے گا کہ پوری دنیا پر مھدی برحق کی حکومت ہوگی ایک ہاتھ میں قرآن اور دوسرے ہاتھ میں اہلبیتؑ کا دامن ہوگا فتح صرف اور صرف حق کی ہوگی۔