۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
یوم االقدس؛ مظلومین فلسطینیوں سے پاکستانی کی اظہار یکجہتی

حوزہ/ القدس ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن کےمرکزی صدر حسن علی سجاد اور دیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ عالمی یوم القدس ظالم اور مظلوم کے درمیان تمیز کرنے کا دن ہے، مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کا سب سے زیادہ اہم ترین مسئلہ ہے، جس سے ہم الگ نہیں ہو سکتے، مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی کیلئے امت مسلمہ کو ایک ہوکر رہبر معظم سید علی حسینی خامنہ ای کی بابصیرت قیادت میں جدوجہد کرنی چاہیئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،یوم االقدس کے موقع پر مظلومین فلسطین سے پاکستانی عوام خواتین، مرد اور کمسن بچوں کی اظہار یکجہتی، القدس کی پکار الجہاد الجہاد، امریکا مردہ باد، اسرائیل نامنظور و دیگر فلگ شگاف نعروں سے کی فضائیں گونج اٹھیں۔

تصویری جھلکیاںسندھ کے مختلف مقامات پر عالمی یوم القدس کی مناسبت سے ریلیاں نکالی گئی 

تفصیلات کے مطابق اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کی جانب سے رہبر کبیر حضرت امام خمینیؒ کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے سندھ بھر میں عالمی یوم القدس کی مناسبت سے ریلیاں نکالی گئیں،حیدرآباد، میرپورخاص، بدین، بھٹ شاہ، ہالا، نوابشاہ، مورو، نوشہروفیروز، کنڈیارو، رانی پور، خیرپورمیرس، سکھر، صالع پٹ، گھوٹکی، پنو عاقل، جیکب آباد، شہداد کوٹ، لاڑکانہ، کے این شاہ، دادو سٹی، جوہی سمیت سندھ بھر کے چھوٹے بڑے شہروں و اضلاع میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور امریکا و اسرائیل کے خلاف القدس ریلیاں نکالی گئی۔

القدس ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن کےمرکزی صدر حسن علی سجاد اور دیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ عالمی یوم القدس ظالم اور مظلوم کے درمیان تمیز کرنے کا دن ہے، مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کا سب سے زیادہ اہم ترین مسئلہ ہے، جس سے ہم الگ نہیں ہو سکتے، مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی کیلئے امت مسلمہ کو ایک ہوکر رہبر معظم سید علی حسینی خامنہ ای کی بابصیرت قیادت میں جدوجہد کرنی چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کی سربراہی میں تسلط پسند نظام، سعودی عرب اور صہیونی حکومت کے باہمی گٹھ جوڑ کے ذریعہ مقبوضہ بیت المقدس اور مسئلہ فلسطین کو پست ڈالنا چاہتا ہے، جس کو بے نقاب کرنے کیلئے بُرعزم اور جذبہ حریت سے سرشار ملت للکارتی آرہی ہے، ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ جب بیت المقدس سمیت تمام مقبوضہ فلسطینی علاقے آزاد اور غاضب صہیونی اسرائیل نابود ہوگا

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .