۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
انجنئیر سید حسین موسوی

حوزہ/ اصغریہ تحریک پاکستان کے چئیرمین: منظم تحریک کی علامت ہے کہ وہ معاشرے کی علمی سطح کی بلندی کے لیئے کوشان ہو ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہمارے معاشرے میں اسلامی احکام کے متعلق معلومات کی کمی ہے، جس کے باعث معاشرے میں دینی اقدار کی عام سطح پہ ہورہی ہے۔ اس لیئے ضروری ہے کہ ہماری مجالس کے عنوان و موصوعات فقہی احکام کے معلومات پہ ہونا چاہئے جو اسلامی معاشرے کی تعمیر میں اہم کردار ادا کریگا منظم تحریک کی علامت ہے کہ وہ معاشرے کی علمی سطح کی بلندی کے لیئے کوشان ہو ان خیالات کا اظھار اصغریہ تحریک پاکستان کے چئیرمین انجنئیر سید حسین موسوی نے اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان اور اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کی جانب سے عید الفطر کے موقع پہ جامع مسجد علی علیہ السلام بھٹائی نگر پارک میں منعقدہ عید ملن پارٹی کو خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تصویری جھلکیاں: حیدراباد مین عید ملن پارٹی

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں شاعر شاید کوئی ہو جس نے دین کو پڑھا ہو جس کی وجہ سے شاعری میں بیان ہونے والی اکثر باتیں تاریخی اعتبار سے مستند نہیں ہے بدقسمتی سے وہ شاعری دھن بھی انڈین غنا کے طرز سے پڑھ کے پھلائی جاتی ہے وہ بھی بہت حد تک نقصاندثابت ہوا ہے۔ اس لیئے تحریک اپنے پروگرامات اور یونٹس سطح پہ ان چیزوں کے خلاف عملی جدوجہد کرتے ہوئے عوامی سطح پہ بیداری پیدا کریگی۔

عید ملن پارٹی سے اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر شہزاد رضا نے کہا کہ اصغریہ تحریک اسلامی معاشرے کے قیام کے لیئے برسرپیکار ہے ، حسینی بلڈ ڈونیشن کئمپ، ٹری پلانٹیشن ، فقہی احکام کی آگاہی اور دین شناسی تحریک بہت حد تک سندھ میں دین مبین حق کے ثمرات حاصل کرتے ہوئے بیداری کا علم بلند کر چکی ہے۔ تنظیم اصغریہ وطن عزیز پاکستان میں ملت جعفریہ کی سربلندی کے لیئے کوشان اور امت کے خلاف ہونے والی سازشون کو علمائے حق کی سرپرستی میں کام کرتے ہوئے مقابلہ کر رہی ہے۔

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی صدر حسن علی سجادی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اصغریہ اسٹوڈنٹس گذشتہ نصف صدی سے خط ولایت عاشقان انقاب اسلامی کے جذبہ سے سرشکار ہوکر عملی میدان میں جدوجہد کر رہی ہے، تنظیم نے پاکستان کی سربلندی کے لیئے خدمات انجام دی ہے جب کہ اصغریہ سے تربیت آفتہ سابقین اس وقت مختلف ملکی اور قومی اداروں میں جذبائے ایمان سے خدمات دے کر ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .