۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
علامہ سبطین سبزواری

حوزہ/ ایف آئی آرز کے اندراج اور فورتھ شیڈول جیسے منفی ہتھکنڈے ہمیں عزاداری سید الشہداء سے نہیں ہٹا سکتے، اربعین واک کے خلاف ایف آئی آرز کے اندراج کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ ملت جعفریہ نے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے جلوسوں میں مثالی نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے عزاداری کے دشمن خارجی گروہ اور ریاستی اداروں میں متعصب شرپسندوں کے منہ پر طمانچہ رسید کرکے پیغام دے دیا ہے کہ ملت جعفریہ کو خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا۔ عزاداری اور مشی کے خلاف تمام ہتھکنڈے ناکام ہوچکے ہیں۔ ایف آئی آرز کے اندراج اور فورتھ شیڈول جیسے منفی ہتھکنڈے ہمیں اہل بیتؑ سے محبت اور عزاداری سید الشہداءسے نہیں ہٹا سکتے ۔چاہے اس کے لئے کتنی بھی قربانیاں کیوں نہ دینی پڑیں۔

ایک بیان میں انہوں نے لاہور سمیت مختلف علاقوں میں اربعین واک کے خلاف ایف آئی آرز کے اندراج ، جامکے چیمہ ڈسکہ میں شرپسند گروہ کی عزاداروں پر فائرنگ اور ڈیرہ اسمٰعیل خان میں خواتین کی اربعین واک کے خلاف مقدمے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملت جعفریہ کی طرف سے عزاداری کے منظم اور پرامن جلوس اور مجالس پیغام تھا کہ ہم کسی سے مرعوب ہونے والے نہیں، عزاداری کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کریں گے۔یزید کل بھی مردہ باد تھا، آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔حکمرانوں کو باور کراتے ہیں کہ عزاداری کی راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ قبول نہیں کریں گے۔ ہم زیادہ منظم طریقے سے ریلیاں منعقد کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے مشی جلوسوں کے خلاف ایف آئی آرز واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے پولیس کے اقدامات کو شہری آزادیوں کی خلاف ورزی قراردیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .