۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ملت جعفریہ پاکستان

حوزہ/ سندھ حکومت کا ملت جعفریہ کے خلاف متعصبانہ رویہ ناقابل برداشت ہے، عزادارن کے خلاف بے بنیاد مقدمات کے اندراج، گرفتاریوں اور چادر چاردیواری کے تقدس کی پامالی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملت جعفریہ کی تنظیموں کا مشترکہ اجلاس شیعہ علماء کونسل کے صوبائی آفس کراچی میں منعقدہ ہوا۔ اجلاس میں ملت جعفریہ کی تنظیموں میں شیعہ علماء کونسل، مجلس وحدت مسلمین، آئی ایس او، ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان، مجلس ذاکرین امامیہ سمیت دیگر اداروں کے رہنما شریک تھے۔ اجلاس میں گزشتہ دو روز قبل کراچی میں مشترکہ پریس کانفرنس میں چہلم کے جلوس میں پیدل چلنے والے عزاداروں پر کاٹی جانے والی بے بنیاد ایف آئی آروں سمیت اہل تشیع علماء کرام پر بے بنیاد مقدمات کے خلاف سندھ حکومت کو ان مقدمات کے خاتمے کیلئے دیئے گئے 48 گھنٹے کے الٹی میٹم کے ختم ہونے پر ملت جعفریہ کے رہنماؤں نے مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کردیا۔ اجلاس میں علامہ باقر زیدی، علامہ ناظر عباس تقوی، مولانا شبیر میثمی، علامہ کامران عابدی، مولانا عقیل موسیٰ، مولانا حیدر عباس عابدی، مولانا اصغر شہیدی، علامہ مبشر حسن، محمد عباس اور دیگر شریک تھے۔

اجلاس کے بعد رہنماؤں کا اپنے مشترکہ بیان میں کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا ملت جعفریہ کے خلاف متعصبانہ رویہ ناقابل برداشت ہے، عزادارن کے خلاف بے بنیاد مقدمات کے اندراج، گرفتاریوں اور چادر چاردیواری کے تقدس کی پامالی کی شدید مذمت کرتے ہیں، سندھ حکومت پاکستان مخالف کس ایجنڈے پر کام کر رہی ہے اور ملک میں افراط و تفریط پھیلانے کے لئے نت نئے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، ملت جعفریہ اس گھناؤنے فعل میں سندھ حکومت کا ساتھ نہیں دے گی اور ڈٹ کر مخالفت کرے گی، سیاسی جلسوں اور مذہبی منافرت کا پرچار کرنے والی ریلیوں کو سندھ حکومت نے کھلی چھٹی دے رکھی ہے لیکن نواسہ رسول (ص) کی عزاداری کے جلوسوں اور اجتماعات میں شرکت کرنے والوں کے خلاف بے بنیاد اور متعصبانہ مقدمات قائم کئے جا رہے ہیں

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور محکمہ داخلہ سمیت آئی جی سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام کا ملت جعفریہ کے خلاف متعصبانہ رویہ ملک دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو واضح کررہا ہے، سندھ حکومت ملت جعفریہ کے رہنماؤں اور عزاداروں کے خلاف بے بنیاد مقدمات واپس نہیں لئے، ملت جعفریہ کے عمائدین کا سندھ بھر میں جمعہ 16 اکتوبر کو احتجاج کا اعلان کرتے ہیں، کراچی سمیت اندرون سندھ بھر میں بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، اتوار اٹھارہ اکتوبر کو وزیراعلیٰ ہاؤس کی طرف کفن پوش احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .