حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آئی ایس او جامعہ کراچی اور دفتر مشیر امور طلبہ کی جانب سے ایک عظیم الشان یوم حسین علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا۔ جسمیں خطاب کرتے ہوئے سربراہ امت واحدہ پاکستان حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا علامہ محمد امین شہیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج پاکستان میں یزید کی حمایت میں اُٹھنے والی آواز کے پیچھے وقت کے یزیدوں کا ہاتھ ہے۔
علامہ موصوف نے کہا کہ پاکستان میں فرقہ واریت کا بیچ بو کر عرب ممالک کی اسرائیل کے ساتھ بڑھتی ہوئی دوستی اور تعلقات کو چھپانے کے لئے بویا جارہاہے، انہوں نے کہا عالمی استعمار کا ایجنڈا ہے کہ پاکستان میں بدامنی پھیلادی جائے اور پاکستان کو مجبور کردیا جائے کہ وہ اسرائیل کو قبول کرے انہوں نے کہا حسین ابن علی کے ماننے والے کبھی بھی وقت کے یزید کے ہاتھ پر بیعت نہیں کریں گے اور اپنے ملک کو بھی اس اقدام سے باز رکھیں گے۔
انہوں نے پاکستان میں جاری بدامنی اور فرقہ واریت کو سازش قرار دیا اور مطالبہ کیا ملک کے مقتدر ادارے اس سازش کو ناکام بنانے میں اپنی حکمت عملی ترتیب دیں۔