حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے صوبہ بلوجستان کے شہر کوئٹہ کے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سمنگلی روڈ پر مزدور پل پر کام کررہے تھے جب ان پر دستی بم پھینکا گیا۔
واضح رہے کہ کوئٹہ میں سمنگلی روڈ پر دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں دھماکے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے زیر تعمیر پل پر کام کرنے والے مزدوروں پر دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں پانچ مزدور اور دو بچے زخمی ہوگئے ہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے علاقے کی ناکا بندی کر دی گئی ہے تاحال کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔