۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ ہم ملک کی سالمیت اور حفاظت کے لیے آرمی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔آج اگر عوام سکون کی نید سوتی ہے تو آرمی کے نوجوانوں کی قربانیوں کی وجہ سے ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ممتاز مذہبی سیاسی اسکالر علامہ اشفاق وحیدی نے پاک آرمی کی ملک کے لیے جدو جہد اور قربانیوں کے حوالے سے مختلف مذہبی سایسی رہنماؤں سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے ملکی سالمیت کے لیے بہت سی قربانیاں دی ہیں،پاک آرمی کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح آرمی نے باقی محاذوں پر ملک کا  دفاع کیا اسی طرح پاکستان میں ملک دشمن عناصر فرقہ واریت اور افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں ان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے ہم ملک کی سالمیت اور حفاظت کے لیے آرمی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔آج اگر عوام سکون کی نید سوتی ہے تو آرمی کے نوجوانوں کی قربانیوں کی وجہ سے ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی  اس بات پر اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ سے ملک دشمن قوتیں پھر کچھ حکمرانوں کو استعمال کرنے میں سرمایہ لگا رہی ہیں جسے پاکستانی عوام ہرگز کامیاب نہی ہونے دے گی۔ایک مدت سے اہل تشیع مکتب زیادتیوں کا شکار ہے آئے روز بے گناہ نوجوان شہید اور آغوا کیے جارہے ہیں جس پر حکومت اور ریاست پر سوالیہ نشان ہے۔شیعہ قوم کی امیدیں پاک آرمی  پر ہیں شیعہ نوجوانوں کی بازیابی کے لیے ریاستی ادارے اور فورسز اقدامات کریں۔

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ اربعین پر سندھ پنجاب اور باقی صوبوں میں ہماے عزاداروں اور مومنین پر چھوٹے اور غیر آئینی  مقدمات درج کیے گے جوکہ کھلم کھلا زیادتی ہے، حکومتی حکمرانوں سے ہمارا مطالبہ ہے کہ فی الفور مقدمات کو خارج کیا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .