حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کوئٹہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت سید الساجدین امام علی بن الحسین زین العابدین علیہ السلام نے واقعہ کربلا کے بعد مشکل ترین حالات میں منصب امامت و ہدایت کے تقاضے پورے کئے آپ نے یزیدی سلطنت کے تمام تر پروپیگنڈہ کو ناکام بناتے ہوئے پیغام کربلا کی حفاظت کی۔امام سجاد علیہ السلام کی دعاؤں کا مجموعہ صحیفہ سجادیہ زبور آل محمد کہلایا جو دعا اور مناجات کی صورت میں دینی تعلیمات اور علم و عرفان کا سمندر ہے۔ صحیفہ سجادیہ پوری امت مسلمہ اور عالم انسانیت کے ایک گراں قدر علمی سرمایہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ناصبی ٹولے کی جانب سے ملک میں فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کی سازشیں ہو رہی ہیں حکومت اور ریاستی ادارے دشمن کی ان سازشوں کو ناکام بنائیں۔ بنو امیہ کے پیروکاروں کی جانب سے یزید پلید کی حمایت پر مبنی بیانات کو روکا جائے۔ اور ان لوگوں کے خلاف توہین اہل بیت کے مقدمات قائم کئے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں اہل بیت رسولؐ کے فضائل اور مناقب بیان کرنے پر جو مقدمات درج کیے گئے ہیں وہ انتہائی افسوسناک ہیں۔ ملک میں بسنے والے کروڑوں شیعیان علیؑ کے مذہبی عقائد اور مذہبی آزادی کا احترام کیا جائے۔