مقدمات
-
پاکستان؛ محرم اور صفر میں عبادت اور ذکر حسین کو جرم قرار دے کر مقدمات کا اندراج شرمناک حرکت ہے، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ حکومت کی جانب سے چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر عزاداروں کے خلاف مقدمات کا اندراج افسوسناک ہے۔ ملک بھر میں محرم اور صفر میں عبادت اور ذکر حسین کو جرم قرار دے کر مقدمات کا اندراج شرمناک حرکت ہے جس سے وطن عزیز پاکستان میں آباد کروڑوں شیعہ مسلمانوں کی مذہبی آزادی پر حملہ کیا گیا ہے جو ناقابل قبول ہے۔
-
پاکستان میں چہلم امام حسینؑ پر اربعین واک (مشی) کرنا جرم بن گیا، بڑی تعداد میں ایف آئی آر و مقدمات درج
حوزہ/ ملک بھرمیں چہلم امام حسینؑ کے موقع پر شیعہ سنی مسلمانوں کی تاریخی شرکت نے یزیدیوں کی نیندیں اڑا دی ہیں اور اب اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کر کے عزاداران امام حسینؑ کو ڈرانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
-
فتنہ پرور عناصر کو لگام دینے کے بجائے اتحاد کی دعوت دینے والوں کے خلاف مقدمات کسے خوش کرنے کے لئے بنائے جا رہے ہیں، علامہ حسن ظفر نقوی
حوزہ/ ملک میں عجیب تماشہ ہو رہا ہے ہر سال محرم اور صفر کے مہینے میں ایک مختصر اور مخصوص ٹولہ پورے ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کے لئے میدان میں نکل آتا ہے اور ملک کی فضا کو زہر آلود کرنے میں مصروف ہو جاتا ہے اور حیرت انگیز طور پر اس فسادی ٹولے پر پابندی کے باوجود وہ سارے ملک میں آزادانہ طور پر شر انگیزیاں کرتا پھر رہا ہے۔
-
اہلِ بیتؑ کے فضائل بیان کرنے والوں پر مقدمات کے بجائے یزید کے حامیوں پر ایف آئی آر درج کی جائے، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ ملک کے مختلف حصوں میں اہل بیت رسولؐ کے فضائل اور مناقب بیان کرنے پر جو مقدمات درج کیے گئے ہیں وہ انتہائی افسوسناک ہیں۔ ملک میں بسنے والے کروڑوں شیعیان علیؑ کے مذہبی عقائد اور مذہبی آزادی کا احترام کیا جائے۔
-
مجلس وحدت مسلمین اور پنجاب حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب
حوزہ/ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر محرم اور چہلم امام حسین علیہ سلام کے موقع پر درج کی گئی ایف آئی آرز واپس لینےکا فیصلہ کیا گیا ساتھ ہی ناجائز طور پر 4th شیڈول میں شامل کیئے گئے عزاداروں کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔اس کے علاوہ دیگر تحفظات کو بھی دور کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔
-
شریف شہریوں کے نام شیڈول فور میں درج کرنا انتہائی افسوس ناک، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ پنجاب کے بعض اضلاع میں عزاداران امام حسین علیہ السلام کے خلاف درج مقدمات پر ہمیں تشویش ہے شریف شہریوں کے نام شیڈول فور میں درج کرنا انتہائی افسوس ناک ہے۔ چنیوٹ کی ضلعی انتظامیہ شیعیان حیدر کرار کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ روکے۔
-
پنجاب پولیس متعصب عناصر کے ایما پر صوبے میں حالات خراب کرنے کی دانستہ کوشش کر رہی ہے، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ پولیس انتظامیہ کسی کا آلہ کار بننے کی بجائے اپنی آئینی زمہ داریاں ادا کرے۔وطن عزیز کسی کی ذاتی جاگیر نہیں۔یہاں طاقت کی حکمرانی یا اختیار ات کے ناجائز استعمال کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
-
انتظامیہ میں گھسے کچھ ناصبی عناصر عزاداری کو محدود کرنا چاہتے ہیں، علامہ سبطین سبزواری
حوزہ/ شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر نے کہا کہ بے گناہ افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنے ، عزاداری کے خلاف مقدمات کو مسترد کرتے ہیں، شیعہ علما کونسل ظالمانہ اقدامات کے خلاف 15 مارچ کو احتجاجی پروگرام کا اعلان کرے گی۔
-
مقدمات کے ذریعہ عزاداری کو روکا نہیں جاسکتا، شیعہ تنظیمیں پاکستان
حوزہ/ صوبائی حکومت اور ریاستی اداروں کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ چہلم امام حسین (ع) کے موقع پر پیدل چل کر جلوس عزاء میں شرکت کرنے والے عزاداروں پر قائم مقدمات کو بہت جلد واپس لیا جائیگا۔