۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
جنگ آزادی ہند

حوزہ/ مسجد چوک کے خطیب و امام مولانا محمد صادق حسین نظامی نے کہا کہ آج ملک کی آزادی میں مسلمانوں کے کردار کو فراموش کیا جارہا ہے حالانکہ لاکھوں علما کرام اس ملک کے لیے شہید ہوئے لیکن افسوس کہ علمائے کرام کی قربانیوں کو یاد کرنے کے لیے کوئی مہم نہیں چلائی جا رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،یادگیر/ ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کی مسجد چوک کے خطیب و امام مولانا محمد صادق حسین نظامی نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی میں لاکھوں علمائے کرام نے اپنی جانوں کا نذرآنہ پیش کیا اور ملک کو انگریزوں سے آزاد کرایا۔

انہوں نے کہا کہ آج پورا ملک 75 ویں یوم آزادی کا جشن منا رہا ہے۔ اس موقع پر ملک کی آزادی میں مسلمانوں کے کردار کو فراموش کیا جارہا ہے حالانکہ لاکھوں علمائے کرام اس ملک کے لئے شہید ہوئے لیکن افسوس کہ علمائے کرام کی قربانیوں کو یاد کرنے کے لیے کوئی جلسے یا تحریک نہیں چلائی جا رہی ہے۔

انہوں نے تنظیموں کے ذمہ داران، مساجد کے صدور اور مدارس کے ذمہ داران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے 75 ویں یوم آزادی کے جشن کے حقیقی حقدار ہم اس وقت ہو سکتے ہیں جب ملک کی آزادی میں علمائے کرام کی قربانیوں سے متعلق اجلاس منعقد کریں اور نوجوانوں کو علمائے کرام کی قربانیوں کی داستان سنائیں اور ان کے کارناموں کو منظر عام پر لائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .