۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
متنازعہ نصاب

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے پریس کلب میں علمائے کرام اور تنظيمی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران نصاب تعلیم کے متنازعہ نکات کے حوالے سے وائٹ پیپر جاری کر دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے پریس کلب میں علمائے کرام اور تنظيمی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران نصاب تعلیم کے متنازعہ نکات کے حوالے سے وائٹ پیپر جاری کر دیا۔

انہوں نے اس موقع پر 11 فروری انقلاب اسلامی کی 43 ویں سالگرہ کی پوری امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی دنیا بھر کے مظلوموں اور محروموں کا انقلاب ہے جو دنیا پر حاکم فرعونوں کے لئے زوال کا پیغام ہے۔ عصر حاضر کے عظيم انقلابی رہنما حضرت امام خمینی نے عوامی جدوجہد کے ذریعے ڈھائی ہزار سالہ شہنشاہیت کو عبرتناک شکست دی۔ اور پوری دنیا میں عالمی استکباری قوتوں خصوصا امریکہ اور اسرائيل کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کرتے ہوئے انہیں زوال پذیر بنا دیا۔ ہر سال کی طرح اس سال انقلاب اسلامی کے عاشق یوم اللہ 11 فروری کو بھرپور انداز سے مناکر عالمی استکباری قوتوں کو یہ پیغام دیں گے کہ انقلاب اسلامی کا نورانی پیغام اب دنیا بھر کے مظلوموں کے دلوں کی آواز بن چکا ہے۔

انہوں نے متنازعہ نصاب تعلیم کے سلسلے میں وائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے کہا کہ نصاب تعلیم خصوصا دینیات میں وطن عزیز پاکستان میں بسنے والے سات کروڑ شہریوں کے مذہبی عقائد اور تعلیمات کو نظرانداز کیا گیا ہے۔ ایسے متنازعہ کردار کہ جن کی اھل البیت علیہم السلام سے دشمنی واضح ہے ان کو نصاب میں شامل کرنا افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی ایک تہائی آبادی پر ان کی مذہبی تعلیمات کے برعکس دینی عقائد مسلط کرنا ظلم ہے۔ تعجب ہے ملت جعفریہ کے مسلسل احتجاج کے باوجود متنازعہ نصاب کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ہم دوٹوک الفاظ میں متنازعہ نصاب کو رد کرتے ہیں۔ کل نماز جمعہ کے اجتماعات میں نصاب کے متنازعہ نکات سے متعلق عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .