۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
مسلمان ممالک کی افواج کو کمزور کرنا دشمن کی سازش ہے، سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دیگر مرکزی رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں ان سیاسی قوتوں کی شکست یقینی ہے جو جی بی کے عوام کے آئینی حقوق کے مخالف ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دیگر مرکزی رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں ان سیاسی قوتوں کی شکست یقینی ہے جو جی بی کے عوام کے آئینی حقوق کے مخالف ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے تہتر سال سے محرومیوں کے شکار عوام کے لیے آئینی صوبے کا اعلان کر کے ان کے دل جیت لیے ہیں۔پی ڈی ایم کے جلسوں میں مقررین نے جی بی صوبے کے قیام کی کھل کر مخالفت کی جو اس خطے کے عوام کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔عوام کی اکثریت آئینی صوبے کے قیام کی خواہاں ہیں۔نون لیگ کا بیانیہ عوامی خواہشات کے برعکس اور مودی کی سوچ کی ترجمانی کرتا ہے۔پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے ریاستی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈہ ملک دشمن عالمی قوتوں کا ایجنڈا ہے جسے پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتیں تقویت دے رہی ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین اس کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومت نے گلگت بلتستان کے عوام کو سوائے مایوسی کے اور کچھ نہیں دیا۔دونوں جماعتوں نے اپنے دور اقتدار میں عوامی ترقی کے کسی منصوبے پر کوئی توجہ نہیں دی۔ سابق وزیر اعلی کے اپنے حلقے میں بیس بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ ہور ہی ہے۔طبی سہولیات کا فقدان ، روزگار کی عدم دستیابی اور تعلیم کے شعبے میں عدم توجہی کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں تحریک انصاف سے اتحاد آئینی صوبے کے قیام کی بنیاد پر کیا۔یہاں کے عوام کو چاہیے کہ وہ ووٹ کی طاقت سے تحریک انصاف کو کامیاب کریں تاکہ انہیں آئینی دھارے میں شامل کیا جا سکے۔ایسے لوگوں کو مسترد کیا جائے جو یہاں کے عوام کو ان کے آئینی حقوق دینے کی ہر پلیٹ فارم پر مخالفت کر رہے ہیں۔

انہوں نے وادی نیلم میں ہندوستانی افواج کی جانب سے گولہ باری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرحدی خلاف ورزیاں کرنے والوں کو گرین سنگنل بھی ان قوتوں کی طرف سے ملتا ہے جو ارض پاکستان کو غیر مستحکم دیکھنا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے ہر شخص کا بنیادی حق ہے۔صحافیوں پر کسی قسم کی قدغن نہیں ہو نی چاہیے۔چینل 24 کی نشریات کو بحال ہونا چاہیے۔

کشمور واقعہ پر انہوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بربریت و درندگی کی اس سے بدترین مثال کہیں نہیں ہو سکتی۔ایسے درندوں کو جب تک سرعام عبرتناک سزائیں نہیں دی جاتیں تب تک حیوانیت کا یہ باب بند ہوتا نظر نہیں آتا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .