۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
پاکستان کے الیکشن میں شرکت پر شیعہ مراجع کرام کا بیان

حوزہ/ پاکستان کے انتخابات میں شرکت کے متعلق شیعہ مراجع کرام کیا نظریہ اور حکم ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی خصوصی رپورٹ، پاکستان میں الیکشن میں ووٹ ڈالنا جائز،حرام یا واحب؟ جمہوری نظام میں الیکشن کے حوالے سے شیعہ مجتھدین ،فقہاء کے فتاوی؛

پاکستان کے شہریوں کا الیکشن میں شرکت کرنا اچھا کام ہے،حضرت آیت الله العظمی جوادی آملی

حضرت آیت الله جوادی آملی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ: پاکستان کے شہریوں کا الیکشن میں شرکت کرنا اچھا کام ہے ۔ مزید پڑھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

الیکشن میں شرکت نہ کرنا شیعوں کی کمزوری کا باعث بنے تو ضرور شرکت کریں، آیت اللہ العظمی صافی گلپایگانی

آیت اللہ العظمی صافی گلپایگانی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ: اگر شیعیان اھلبیت(ع) کا الیکشن میں شرکت نہ کرنا ان کی کمزوری کا باعث بنے تو الیکشن میں ان کی شرکت لازم و ضروری ہے۔ مزید پڑھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستانی عوام میدان میں آئیں اور لائق، صالح اور امین افراد کا انتخاب کریں، آیت اللہ سید محمد سعید حکیم

آیت اللہ العظمی سید محمد سعید حکیم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ: الیکشن کے سلسلے میں لوگوں کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ میدان میں آئیں اور لائق، صالح اور امین افراد کا انتخاب کریں۔ مزید پڑھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

الیکشن کے مسئلے میں پاکستان کے علما کی نظر معتبر ہے, آیت اللہ العظمی جعفر سبحانی

آیت اللہ العظمی جعفر سبحانی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ: الیکشن مسئلے میں پاکستان کے علما کی نظر معتبر ہے اور اس کی پیروی کرنا ضروری ہے۔ مزید پڑھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شیعیان پاکستان الیکشن میں ضرور شرکت کریں، حضرت آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی

آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ: اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ شرکت کرنا اور باصلاحیت افراد کا انتخاب شیعوں کی ترقی اور تقویت کا باعث بنتا ہے لہذا ضروری ہے کہ تمام شیعیان الیکشن میں شرکت کریں۔ مزید پڑھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .