۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ افضل حیدری

حوزہ/ لاہور میں جشنِ صادقین سے خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ خاتم النبین تمام انبیاء سے افضل ہیں، سیرت طیبہ ہمارے لئے نمونہ عمل ہے، حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے دین محمدی کی تبلیغ اور تشریح کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے لاہور کے جامعہ المنتظر میں جشن صادقین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرور کائنات حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ کو اللہ تعالی نے اسوہ حسنہ اور ان کی اطاعت و اتباع کو فرض قرار دیا ہے، رسول اللہ کی اطاعت اللہ کی اطاعت ہے جبکہ ان کی اطاعت دنیا و آخرت میں کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خاتم النبین تمام انبیاء سے افضل ہیں، اللہ تعالی انہیں معراج پر لے گئے، ان کی سیرت طیبہ ہمارے لئے نمونہ عمل ہے، اس سے ہمیں سیکھنا چاہیے۔

علامہ افضل حیدری نے کہا کہ چھٹے تاجدار امامت حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے دین محمدی کی تبلیغ اور تشریح کی، علوم قرآن و حدیث کے ہزاروں شاگرد پیدا کئے، ایک ہی وقت میں امام جعفر صادق علیہ السلام کے پاس 500 حلقہ دروس ہوتے جبکہ اس وقت کے اہل علم لوگوں کی مشکلات کو بھی حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام حل فرماتے تھے۔

انہوں نے مختلف سائنسی فنون میں جابر بن حیان، ہشام بن حکم، محمد بن مسلم جیسے شاگرد پیدا کئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .