حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے کل ملک گیر تعلیمی ریفرنڈم کا اہتمام کیا ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ پشاور کے زیراہتمام پشاور کی مختلف جامعات سمیت کالجز کے سامنے ریفرنڈم کیمپس لگائے جاینگے، جس میں طلبہ تعلیمی مسائل پر اپنی رائے کا اظہار کرینگے۔
ان خیالات کا اظہار ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پشاور وسیم حیدر نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے تعلیمی شعبہ مسائل کا شکار ہے، جس سے طلبہ شدید متاثر ہو رہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ ان مسائل کے حوالے سے طلبہ سے رائے لے گی اور وہ حکومت وقت کے سامنے حل کیلئے پیش کریگی۔
ان مسائل کے حل کیلئے اسلامی جمعیت طلبہ ریفرنڈم نتائج کے مطابق طلبہ کے مسائل کیلئے آواز اٹھائے گی۔ وسیم حیدر نے طلبہ سمیت سول سوسائٹی سے ریفرنڈم میں بھرپور شرکت کی اپیل کی۔