۱۵ مهر ۱۴۰۳ |۲ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 6, 2024
سراج الحق

حوزه/ اپنے ایک ٹوئٹ میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہم نے ایسے مجرموں کیلئے زینب الرٹ بل میں سزائے موت تجویز کی تھی لیکن اسکی مخالفت کی گئی، حالانکہ سزائے موت ہی اس جرم کو روکنے کا واحد حل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے سانحہ کشمور پر کہا ہے کہ جنسی زیادتیوں کو روکنے کا واحد حل سزائے موت ہے۔ سراج الحق نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کشمور سانحے پر صدمے کی کیفیت ہے اور دل گرفتہ ہے، ایسے دلدوز اور شرمناک واقعات مسلسل ہو رہے ہیں، جو ہمارے نظام حکومت و انصاف پر سوالیہ نشان ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ایسے مجرموں کے لیے زینب الرٹ بل میں سزائے موت تجویز کی تھی لیکن اس کی مخالفت کی گئی، حالانکہ سزائے موت ہی اس جرم کو روکنے کا واحد حل ہے۔

واضح رہے کہ سندھ کے علاقے کشمور میں 4 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا، جس نے ہر شہری کو لرزا کر رکھا دیا۔

کراچی کی رہائشی تبسم بی بی کو نوکری کا جھانسہ دے کر کشمور لے جایا گیا، جہاں پہلے اس کے ساتھ اور پھر اس کی 4 سالہ بیٹی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی۔ معصوم بچی پر وحشیانہ اور بہیمانہ تشدد کیا گیا کہ اس کے پیٹ کی آنت بھی نکل آئی، اس کے دانت توڑ دیئے گئے، گلا دبایا گیا اور سر کے بال بھی کاٹ دیئے گئے۔ واقعے کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .