۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
اسلامی جمیعت طلبہ کا تعلیمی ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان

حوزہ/ تعلیمی ریفرنڈم میں 87 شہروں اور 249 تعلیمی اداروں میں ووٹنگ کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔ کل 1 لاکھ 28 ہزار 854 ووٹ کاسٹ کئے گئے، جن میں مطالبات کے حق میں 1 لاکھ 26 ہزار 704 اور مخالفت میں 2 ہزار 150 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ اس طرح نتیجتاً مطالبات کے حق میں 98٪ اور مخالفت میں 2٪ ووٹ کاسٹ ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمیعت طلباء نے ملک بھر میں کرائے جانے والے تعلیمی ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ٹوٹل 1 لاکھ 28 ہزار 854 طلبہ نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیر اہتمام ملک گیر تعلیمی ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ نتائج کا اعلان مرکزی ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان راجہ عمیر نے ملک بھر سے وصول ہونیوالے نتائج کی بنیاد پر کیا۔ تعلیمی ریفرنڈم میں 87 شہروں اور 249 تعلیمی اداروں میں ووٹنگ کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔ کل 1 لاکھ 28 ہزار 854 ووٹ کاسٹ کئے گئے، جن میں مطالبات کے حق میں 1 لاکھ 26 ہزار 704 اور مخالفت میں 2 ہزار 150 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ اس طرح نتیجتاً مطالبات کے حق میں 98٪ اور مخالفت میں 2٪ ووٹ کاسٹ ہوئے۔

مرکزی ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ نے ملک بھر سے حصہ لینے والے طلبہ کو شکریہ ادا کیا اور خراج تحسین پیش کیا۔

یاد رہے کہ ریفرنڈم میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ گزشتہ 3 سالوں میں ہونیوالے تعلیمی فیسوں میں اضافے کو فی الفور واپس لیا جائے اور تعلیم کا حصول آسان بنایا جائے، تعلیمی بجٹ اور یونیورسٹیز کی گرانٹ میں اضافہ کیا جائے اور یونیورسٹیز کے ہاسٹلز، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات کو بہتر بنایا جائے۔ ریفرنڈم میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا تھا کہ تعلیم پر ہر قسم کے ٹیکس ختم کئے جائیں اور ریاست تعلیم کے فروغ کو اپنی ذمہ داری سمجھے جبکہ ریفرنڈم میں جلد از جلد طلبہ یونین کے الیکشن کروانے کا مطالبہ بھی شامل تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .