۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ علامہ اشفاق وحیدی نے امریکہ کے نئے منتخب صدر پر تبصرہ کرتے ہوئے اشارہ کیا کہ آج تک جتنی بھی نئی حکومتیں آئیں اس حکومت نے جنگ و قتل غارت جیسی پالیسیوں پر عمل کر کے سیاست کی ہے عوام کو جوڑنے اور نفرت کے خاتمہ کے لیے کوئی پالیسی وضع نہی کی ہے جس کی وجہ سے ہمیشہ امریکی حکمران دنیا میں ذلیل خوار ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علما کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے امریکہ میں حالیہ انتخابات پر مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں کو ڈونل ٹرنپ سے سبق سیکھنا چائیے جن کا ہدف عوام کی خدمت کرنا ہوتا ہے کامیابی ان کے قدم چومتی ہے۔ دنیا کے کسی بھی حکمران  نے اگر غلط پالیسیوں اور انسانی خدمات کو زیر پا روندا ان کا حال بھی ٹرنپ جیسا ہی ہوگا، طاقت صرف اللہ تعالی کی ذات اقدس ہے اور عوام کی طاقت ہے آج دنیا میں ٹرنپ ذلیل  رسوا ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی اور عوام کی خدمات کے جزبے جیسی پالیسیاں مرتب کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو مشکلات سے نکالا جا سکے اس وقت دنیا کے حکمران طاقت کے نشے میں ڈوبے ہوئے ہیں جن کا ہدف انسانی خدمات نہیں بلکہ دنیا کو مشکلات میں ڈالنا ہے جو کہ غیر جمہوری عمل ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے امریکہ کے نئے منتخب صدر پر تبصرہ کرتے ہوئے اشارہ کیا کہ آج تک جتنی بھی نئی حکومتیں آئیں اس حکومت نے جنگ و قتل غارت جیسی پالیسیوں پر عمل کر کے سیاست کی ہے عوام کو جوڑنے اور نفرت کے خاتمہ کے لیے کوئی پالیسی وضع نہی کی ہے جس کی وجہ سے ہمیشہ امریکی حکمران دنیا میں ذلیل خوار ہوا۔

علامہ اشفاق وحیدی نے فرانس کے صدر کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فرانس اس وقت آزادی کی آڑ میں عالم اسلام کے مسلمانوں کے عقیدوں پر مسلسل حملہ آور ہے۔ جو کہ غیر جمہوری اور غیر قانونی فعل ہے میکرون کے خلاف عالمی عدالتوں میں مقدمہ درج کیا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .