۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ اسلامی انقلاب کی کامیابی جذبہ غدیری کی وجہ سے ہے، یہی وجہ ہے استعمار کی نیدیں حرام ہیں، واقع غدیر ہمیں صحیح اسلام اور دین الہی مبین کی تصویر پیش کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے آسٹریلیا میں رہنما حجۃ اسلام والمسلین اشفاق وحیدی نے عید غدیر کے مناسبت سے بیان کرتے ہوئے کہا کہ عید غدیر یعنی رہبریت اور مرجعیت سے جڑے رہنا کا پیغام ہے۔انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام نے اعلان غدیر کر کے ایک حقیقی نظام کا اعلان کیا جو امامت اور ختم نبوت سے وابسطہ ہے، آج اگر غدیر کو نہ منایا جائے تو تبلیغ اسلام رک جائے گا۔ اسلامی انقلاب کی کامیابی جذبہ غدیری کی وجہ سے ہے، یہی وجہ ہے استعمار کی نیدیں حرام ہیں، واقع غدیر ہمیں صحیح اسلام اور دین الہی مبین کی تصویر پیش کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور مولا علی علیہ السلام کی شخیصیت کو پہچانا چاہیے تاکہ وہ حقیقی اسلام اور دین کو پہچان سکیں،مزید کہا کہ  استعماری طاقتیں واقعہ غدیر کے پیغام کو شیعہ سنی کا مسئلہ بنا کر منفی اور افتراقی مسائل پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں جن کی کامیابی ناممکن ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے بین الاقوامی حالات پر اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ قوتیں سعودی اور امارات کے حکمرانوں کو خرید کر اسرائیل کو تسلیم کر کے اسرئیلی مظالم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہی  ہیں، ایسا نا ممکن ہے آج جن خطوں میں مظالم بڑھ رہے ہیں اور انسانیت کا قتل عام ہو رہا ہے اس میں اسرائیل اور طاغوت کا ہاتھ رنگین ہے۔

آخر میں کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں عراق شام بحرین یمن افغانستان کشمیر کی مظلوم عوام کے امن امان  قائم کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں تاکہ عوام پر سکون زندگی بسر کر سکے اور ظلم کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .