۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ دنیا میں فساد پھیلا کر لاکھوں انسانیت کے قتل اور بے گناہ خون ٹرنپ کی گردن پر ہیں،امریکی ریاست میں جتنے فسادات ہو رہے ہیں اس کا ذمہ دار ڈوناڈ ڑٹرنپ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دنیا میں فساد پھیلا کر لاکھوں انسانیت کے قتل اور بے گناہ خون ٹرنپ کی گردن پر ہیں،امریکی ریاست میں جتنے فسادات ہو رہے ہیں اس کا ذمہ دار ڈوناڈ ڑٹرنپ ہے، ایسے حکمرانوں کے خلاف عالمی عدالتوں میں کیس کیا جائے، فلسطین یمن کشمیر افغانستان عراق شام سے امریکیوں کا انخلا ضروری ہے تاکہ اس خطے میں امن بحال ہو سکے اور مذہب اسلام ہی امن کا ضامن ہے۔ 

اس بات کا اظہار حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ اشفاق وحیدی نے العصر عج سوسائٹی آف استریلیا میلبورن کے خطبہ جمعہ میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ مذہب اسلام کے ذریعہ ہی پوری دنیا میں امن آمان بحال ہو رہا ہے استعماری طاقتیں کا خاتمہ بہت جلد ہونے والا ہے۔ انسانیت کی خدمت اور وقار بلند کرنا ہر مذہب کی اولیں ترجیع ہونی چائیے۔ 

علامہ اشفاق وحیدی نے ایام فاطمیہ کے حوالے سے کہا کہ بی بی فاطمہ کی سیرت سے خواتین کو اپنی کردار سازی کرنی چاہئے۔ حقوق نسوان بھی بی بی کی سیرت میں پوشیدہ ہیں، یہی وجہ ہے جگر پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا لقب نساء لعالمین ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ بی بی نے پوری زندگی اسلام کے لیے جدوجہد میں گذاری جس کے نتیجے میں منافقین کے چہروں سے نقاب ہٹا ہے۔

آخر میں کہا کہ قرب الہی کے ذریعہ ظلم کا خاتمہ اور مظلوم کی مدد کر سکتے ہیں کیونکہ اس دور کا طاغوت ہمارے نوجوان نسل کو آزادی کی آڑ میں دین مبین سے دور کر رہا ہے، زمانے کے طاغوت کے ہتھکنڈوں کو سمجھنا نوجوانوں کے لیے بہت ضروری ہے تاکہ ہر وقت مقابلہ کیا جا سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .