حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،میلبورن/ اسلام سے وابسہ رہکر اور تعلیمات اہل بیت علیہم السلام پر عمل پیرا ہوکر ہر میدان میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ ظاغوتی نظام اور استعماری عناصر کے خلاف آواز بلند کرنا اور اظہار برائت کا بہترین دن جمعہ ہے۔ مومن کے لیے روز جمعہ یوم المحاسبہ اور قرب الہی حاصل کرنے کا بہترین دن ہے۔ یہ بات کا اظہار امام جمعہ میلبورن حجت السلام علامہ اشفاق وحیدی نے العصر سوسائتی آف آسٹریلیا کے اسلامی مرکز میں خطبہ نماز جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں دشمن اور دوست کو پہچاننا بھی تعلیمات اہل بیت علیہم السلام سے ہی ممکن ہے، ماہ رجب جو کہ رحمت اور شہر الولایت کے نام سے منسوب ہے اس ماہ میں مومن اپنا تزکیہ نفس اور رحمت خدا کو حاصل کرنے کے لیے دین الہی کے ساتھ متمسک رہکر ہی فیوض برکات حاصل کر سکتا ہے۔
علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ جب انسان اللہ کے قریب ہوتا ہے تو وہ ظلمت کے اندھیروں سے نکل کر اللہ کے ولی کو حکمران مانتا ہے اور طاغوتی حکمرانوں سے نفرت کا اظہار کرتا ہے اور یہی تعلیمات الہی ہی۔
علامہ اشفاق وحیدی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ہر میدان میں نوجوان نسل پر حملہ آور ہیں
نوجوان کو آزادی کے نام پر مذہب اور دین سے دور کرنا چاہتے ہیں ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیۓ ہر میدان میں تیار اور آمادہ رہیں۔