۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
امام جمعہ کانبرا

حوزہ/امام ہشتم امام علی رضا(ع) کے مقدس وجود اور برکات  کی وجہ سے  زمین ایران سے حضرت  آیت اللہ امام خمینی رح آیت اللہ بروجردی آیت اللہ گلپیگانی اور رہبر معظم جیسی شخصیات پیدا ہوئی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیعان پاراچنار نے ہمیشہ ملک پاکستان کی سلامتی اتحاد و وحدت کے لیے قربانیاں پیش کی،دشمن اسلام ہمیشہ اس خطہ کا امن تباہ کرنے کی کوشش کرتے رہے دنیا جانتی ہے شیعہ قوم امن پسند قوم ہے۔ 

اس بات کا اظہار ممتاز مذھبی و سیاسی اسکالر اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما و امام جمعہ کانبرا،آسٹریلیا  علامہ اشفاق وحیدی نے مختلف ممالک کے  صحافیوں سے ٹیلی فون پر انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ ایک مدت سے کچھ عناصر اس خطہ میں افراتفری اور فرقہ واریت پھیلا رہے ہیں حکومت کی رسائی ان عناصر تک ممکن نہی ہے اس وقت عوام کی نظریں پاک آرمی کی طرف لگی ہوئی ہیں کیونکہ ریاستی ادارے اور پاک فوج کے ہی ذریعے ایسے عناصر کا خاتمہ ممکن ہے۔
علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ پاراچنار میں حالیہ فسادات میں بہت سے بے گناہ لوگوں پر مقدمہ درج کیا گیا ھے جو کہ قبل مزمت ھے حکومت محرم سے قبل بے بنیاد مقدمے خارج کرے تاکہ اس خطے کا امن بحال ہوسکے۔

اسی کے ساتھ امام رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے جمعہ کے خطبہ میں کہا کہ امام ھشتم باب الحوائج امام علی رضا ع کے مقدس وجود اور برکات کی وجہ سے  زمین ایران سے حضرت  آئت اللہ امام خمینی رح ایت اللہ بروجردی ایت اللہ گلپیگانی اور رہبر معظم جیسے شخصیات پیدا ھوئی ھیں امام معصوم اور بی بی فاطمہ معصومہ قُم ہی کی وجہ سے مشہد مقدس اور قُم کو جنت کے دروازوں میں سے یک دروازہ قرار دیا گیا ھے امام ھشتم  کے بتائے ھوئے سنہری اصولوں پر دور حاضر میں عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ 

امام جمعہ کانبرا نے کہا کہ امام علی رضا ع کی حیات طیبہ معجزات سے بھری ھوئے ہے انہی معجزات سے اس دور کا طاغوت دشمن دین الہی گھبراتا تھا آج ھمیں امام ھشتم کے معجزات سے اپنی زندگیوں کو وابستہ کرنا چائیے تاکہ ھم قرب الہی حاصل کر سکیں۔ 
امام ع نے دین الہی اور مساوات غریب نادار مستحق کے حقوق اور اسلام محمدی ص کے پرچار کے لیے جدوجہد کرتے رہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ حضرت امام خمینی رح نے امام ھشتم کے اصولوں پر عمل کرتے ھوئے ایک ایسا نظام لائے جسے جمہوری اسلامی سے پوری دنیا جانتی ھے یہی نظام نظام ولایت فقیہ ھے جو مکتب اہل بیت کی پہچان ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کہا کہ ہر دور کا طاغوت اسی نظام سے ڈرتا رہا جو لوگ آج اس نظام کے خلاف باتیں کر رہے ھیں در حقیقت وہ مکتب امام جعفر صادق علیہ السلام کے مخالف ھیں ایسے عناصر ہر دور میں اپنے آقاؤں کے لیے کام کرتے رہے ھیں جو ھمیشہ وہ دنیا میں ذلیل و نامراد ہوئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .