۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
اشفاق واحدی

حوزہ/ آیت اللہ تسخیری کی تحریک انقلاب جمہوری اسلامی کے لیے اور مجمع تقریب بیں المذاہب کے لیے نمایاں کردار اور خدمات ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امام جمعہ کانبرا آسٹریلیا علامہ اشفاق واحدی نے آیت اللہ شیخ محمد علی تسخیری کی المناک وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تسلیت پیش کی اور کہا کہ مرحوم کی تحریک انقلاب جمہوری اسلامی کے لیے اور مجمع تقریب بیں المذاہب کے لیے نمایاں کردار اور خدمات ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا 

تسلیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے:

موت العام موت العالم 
انا للّٰہ و انا الیہ راجعون 

سابق مجمع تقریب بین المذاہب ہم آہنگی کے سربراہ آیت اللہ شیخ محمد علی تسخیری کی المناک وفات پر امام زمانہ عج رہبر معظم مراجع عظام لواحقین  طلاب حوزہ اور مدرسین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔  

آیت اللہ تسخیری رہبر معظم کے قریبی با اعتماد ساتھیوں میں سے تھے یقیناً ان کی وفات سے بہت بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے۔ 

مرحوم نے اتحاد وحدت اسلامی کے لیے اپنی زندگی وقف کی ہوئی تھی،آیت اللہ تسخیری کا کردار جدوجہد کو ہمیشہ زندہ رکھے گا۔

شفاق واحدی 

امام جمعہ کانبرا آسٹریلیا 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .