۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
دیدار امام جمعه تبریز با اعضای هیات رئیسه بنیاد بین المللی غدیر استان آذربایجان شرقی

حوزہ / حجۃ الاسلام و المسلمین سید محمد علی آل ہاشم نے کہا: واقعہ غدیر مسلمانوں کے اتحاد کا محور اور عیدِ اکمالِ دین ہے۔ اس عظیم نعمت کو معاشرے میں ایک ثقافت کو طور پر تبدیل ہونا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی تبریز کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام و المسلمین سید محمد علی آل ہاشم نے مشرقی آذربائیجان میں غدیر انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین کے ساتھ ملاقات میں تاریخی واقعات اور حوادث کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ایسا تاریخی واقعہ جو الہی رنگ ڈھنگ رکھتا ہو وہ تاریخ میں امر ہو کر رہ جاتا ہے اسی لئے واقعہ غدیر آج بھی جاری و ساری ہے اور کبھی فراموش نہیں ہو پائے گا۔

تبریز کے امام جمعہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حضرت امام علی علیہ السلام کی ولایت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رسالت کی طرح الہی انتخاب اور تقرر خداوندی تھا، مزید کہا: انسان کی عقل امامت کے معنوی مقام کو درک کرنے سے قاصر ہے۔ اسی لئے موجودہ دور میں عیدِ غدیر کے احیاء کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے تاکہ رفتہ رفتہ وہ ہماری ثقافت میں رچ بس جائے۔

مشرقی آذربائیجان میں رہبر معظم کے نمائندے نے معاشرے میں عاشورا اور فاطمی ثقافت کے مقام کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ہمیں عید غدیر کی عظمت اور امیر المومنین علی علیہ السلام کی ولایت کو مزید واضح طور پر بیان کرنا چاہیے اور اس عظیم الہی نعمت کی عطا پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہونا چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .