۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ض

حوزہ / آران و بیدگل کے امام جمعہ نے حکمرانوں کو ترقیاتی اور انتظامی منصوبوں کے علوی سیاست پر مبنی ہونے پر تاکید کرتے ہوئے کہا: غدیر کی عظمت کو دین کی تکمیل، خدا کی نعمتوں کی تکمیل اور کافروں کی مایوسی میں تلاش کرنا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر آران و بیدگل کے امام جمعہ حجت الاسلام ابوالفضل سلیمانی نے حرم مطہر حضرت ہلال بن علی (ع) آران و بیدگل میں میں "ضیافتِ علوی" کے عنوان سے منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں عیدِ ولایت کی مبارکباد پیش کی اور غدیر کی اہمیت اور مقام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: روایات کے مطابق عیدِ غدیر امام عصر (عجل) کی بیعت کا دن ہے۔

انہوں نے کہا: نزدیک غدیر کی عظمت کو دیکھنا ہو تو دین کی تکمیل، خدا کی نعمتوں کی تکمیل اور کفار کی مایوسی میں تلاش کرنا چاہیے۔

حجت الاسلام سلیمانی نے حکمرانوں کو ترقیاتی اور انتظامی منصوبوں کے علوی سیاست پر مبنی ہونے پر تاکید کرتے ہوئے کہا: غدیر، نبوت کے امامت کے ساتھ متصل ہونے کا دن ہے۔ بدقسمتی سے ہم واقعہ غدیر کو کماحقہ عام نہیں کر پائے ہیں۔ ہم حکام، عوام اور میڈیا سے توقع کرتے ہیں کہ وہ نوجوان نسل کو واقعۂ غدیر سے آشنا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے مزید کہا: عید غدیر کے دن مختلف جشن کے پروگرامز کے انعقاد کے ساتھ ساتھ بچوں کو تحفے دے کر، خطبۂ غدیر کے مقابلوں کا انعقاد کر کے اور لوگوں کو کھانا کھلا کر اس مبارک دن کی تعظیم کرنی چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .