جمعہ 23 مئی 2025 - 10:54
عید غدیر خم شیعوں کے نزدیک سب سے بڑی اسلامی عید ہے؛ حجت الاسلام سید محسن محمودی

حوزہ/ تہران میں اسلامی تبلیغات کے رابطہ کونسل کے صدر نے عید غدیر خم کے بلند مرتبے پر زور دیتے ہوئے اس مناسبت کو ولایت و امامت کے تسلسل کی علامت قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام و المسلمین سید محسن محمودی، (تہران میں اسلامی تبلیغات کے رابطہ کونسل کے صدر) نے عید سعید غدیر خم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے مسلمانوں، بالخصوص شیعیان کے نزدیک ایک نہایت عظیم اور اہم اسلامی عید قرار دیا اور کہا: یہ عید مسلمانوں کے درمیان خاص طور پر شیعوں کے درمیان ممتاز مقام رکھتی ہے اور لوگ مختلف انداز سے اس کی تعظیم اور جشن مناتے ہیں۔

انہوں نے حالیہ برسوں میں غدیر کے پروگراموں میں رونق کا ذکر کرتے ہوئے کہا: اگرچہ اب بھی ہم مطلوبہ اور مثالی حالت سے دور ہیں، لہٰذا مزید کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ اس عید کی خوشی اور شیرینی ہر گھر تک پہنچے۔ ہر مسلمان اور شیعہ کو اس معاملے میں اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے۔

حجت الاسلام و المسلمین محمودی نے "عشرہ امامت و ولایت" کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: یہ عشرہ عید قربان سے شروع ہو کر عید غدیر تک جاری رہتا ہے اور ان ایام میں کئی اہم مناسبتیں آتی ہیں جن پر توجہ دینا ضروری ہے۔ عوام مختلف شکلوں میں جیسے جشن، ضیافت و اطعام، اور معنوی و روحانی خوشی کے ماحول کے ذریعے ان پروگراموں میں شرکت کی تیاری کرتے ہیں۔

اسلامی تبلیغات کے رابطہ کونسل کے صدر نے تہران اور دیگر شہروں میں منعقدہ متنوع پروگراموں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: محلوں، مساجد اور مختلف علاقوں میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ عوامی و میدانی جشن روزبروز وسعت اختیار کریں گے۔ نوجوان اور خاندانیں دینی اور انقلابی جذبے کے ساتھ، زیادہ محبت اور عقیدت کے ساتھ ان تقریبات میں شرکت کرتے ہیں۔

آخر میں انہوں نے زور دیا: عید غدیر کے جشن کو مزید باشکوہ انداز میں منایا جانا چاہیے اور تمام حکومتی اداروں اور تنظیموں کو عوامی تحریکوں کا ساتھ دینا چاہیے، خصوصاً محلوں، علاقوں اور دیہاتوں میں، تاکہ ہم غدیر کے حوالے سے اپنی دینی اور انقلابی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھا سکیں۔ ان‌شاءالله امیرالمؤمنین علیؑ ہم سب سے راضی و خوش ہوں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha