۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آغا سید حسن الموسوی الصفوی

حوزہ/ انہوں نے کہا کہ عید غدیر مئومنین کی مسرتوں اور کفار و منافقین کی حسرتوں کا دن ہے اور یہی عید سعید تکمیل دین اور اتمام نعمات کا بھی دن ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی نے غدیر کے موقع پر تمام عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اعلامیہ غدیر خم مسلمانوں کے لئےحاکمیت اور قیادت کا نقش راہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید سعید غدیر کے متبرک موقعہ پر وابستگان ولایت و امامت بالخصوص ولی دوران حضرت حجۃبن الحسن العسکری (عج)اور رہبر معظم انقلاب ولی فقیہ حضرت امام خامنہ ای دام ظلہ العالی و مرجع عالی قدر آیت اللہ سید علی سیستانی کی خدمت میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کےصدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے واقعہ غدیر کو اسلامی تاریخ کا ایک انتہائی غیر معمولی واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اعلامیہ غدیر خم مسلمانوں کے لئے حاکمیت اور قیادت کا نقش راہ ہے۔

آغا سید حسن نے کہا کہ حجۃالوداع سے واپسی کے دوران غدیر خم کے مقام پر پیغمبر اسلام ﷺ نے جو فصیح و بلیغ خطبہ سوا لاکھ حجاج کرام کے سامنے دیا وہ رہتی دنیا تک مسلمانوں کے لئے کامیابی اور سربلندی کا دستور العمل ہے جس میں رسول اکرم ﷺ نے اللہ تعالیٰ کے تاکیدی حکم سے علی ابن ابی طالب ؑ ؑ اور انکی اولاد معصومین ؑ کی امامت و ولایت کا عہد و پیمان مسلمانوں سے لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عید غدیر مئومنین کی مسرتوں اور کفار و منافقین کی حسرتوں کا دن ہے اور یہی عید سعید تکمیل دین اور اتمام نعمات کا بھی دن ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .