۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ / امام جمعہ ملبورن نے کہا: عید غدیر منافق کے چہرے سے پردہ چاک کرنے اور حق و باطل کے درمیان پہچان کا دن ہے۔ غدیر نے اسلام کے اصلی چہرے کو متعارف کرایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ملبورن اور شیعہ علماء پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے عید غدیر کے موقع اپنے خصوصی پیغام میں تبریک پیش کرتے ہوئے کہا: اسلام اور دین محمدی (ص) کو سمجھنے کے لیے غدیر کو سمجھنا ضروری ہے۔ موجودہ نسل کو جذبہ غدیری کے اصل اہداف سے آشنا کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا: اعلانِ غدیر اسلامی تاریخ کا وہ پیغام ہے جس سے اسلام کو حیات ملتی ہے اور غدیر پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تبلیغی جدوجہد کو محفوظ کرتی ہے۔ اسلام میں عید غدیر کو عید اکبر اور تکمیل دین سے منسوب کیا گیا ہے ۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: عالمِ اسلام میں روز غدیر کو اس طرح منایا جائے تا کہ تمام مکاتب کو اس کے معرفت ہو سکے۔

انہوں نے تمام عالم اسلام کے رہنماؤں، مراجع عظام، رہبر معظم اور علماء کرام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا: اگر عالم اسلام غدیر پر متفق ہو جائے تو مسلمان دنیا کی ایک بڑی طاقت بن سکتے ہیں۔

امام جمعہ ملبورن نے آخر میں کہا: طاغوتی طاقتیں جذبۂ غدیری سے خوفزدہ ہیں کیونکہ نظام غدیری ہی اصل جمہوری اور اسلامی نظام ہے جس میں تمام عوام کے برابر کے حقوق کا پیغام ملتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .