۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
کرگل جلوس غدیر

حوزہ/ امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہفتہ ولایت و غدیر کی مناسبت سے ایک جلوس برآمد ہوا جسمیں ضلع بھر کے 60 دارالقرآن کے 2500 بچوں نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بسیج روحانیون امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہفتہ ولایت و غدیر کی مناسبت سے ایک جلوس برآمد ہوا جسمیں ضلع بھر کے 60 دارالقرآن کے 2500 بچوں کے علاوہ اساتذہ کرام اور کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔

تصویری جھلکیاں: عید غدیر کی مناسبت سے کرگل میں عظیم الشان جلوس برآمد

اطلاع کے مطابق، اس دوران بچوں نے لبیک یا رسول اللہ لبیک یا علی ۔لبیک یا خامنہ ای اور نعرۂ حیدری جیسے فلک شگاف نعرے لگائے، مزکورہ جلوس ٹیکسی اسٹینڈ سے مین بازار سے ہوتے ہوئے حسینی پارک کرگل میں پہونچا جہاں پر عرفان علی دارالقرآن امام خمینی براکو کے طالبعلم نے تلاوت کلام پاک سے باقاعدہ محفل کا آغاز کیا۔

اس کے بعد گروہ طلاب دارالقرآن امام رضا ع پشکم نے قصیدہ خوانی کی اور دارالقرآن امام حسین منجی گوند کے طلاب نے ترانہ غدیر پیش کیا، اس کے علاوہ دارالقرآن امام سجادیہ برو کے طلبہ اور طالبات اور دارالقرآن شھید قاسم سلیمانی ٹی وی اسٹیشن نے بھی ترانہ خوانی کی۔

جلوس کے آخر میں وایس چیرمین بسیج روحانیون شیخ محمد حسین رجائی نے تقریر کرتے ہوئے بچوں کو غدیر کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کرتے ہوئے بچوں کو فکر غدیری کو اپنی زندگی میں اجاگر کرنےپر زور دیا، موصوف نے آخر میں تمام دارالقرآن کے اساتذہ کرام کمیٹی ممبران اور فاضل علماء کرام کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ محفل کی نظامت مولانا عباس کراری نے انجام دی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .