حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ یزد میں ولی فقیہ کے نمائندے اور امام جمعہ نے غلام رضا سلیمانی کے والد کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
سازمان بسیج مستضعفین کے چیئرمین، بریگیڈیئر جنرل غلام رضا سلیمانی
سلام علیکم
میں آپ کے والد محترم حاج ابوالقاسم سلیمانی جو کہ جہاد فی سبیل اللہ اور شہیدوں کے علمبردار تھے، ان کی وفات پر آپ کی اور تمام پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں، اور خدا تعالیٰ کی بارگاہ میں دعاگو ہوں کہ مرحوم کو جوار رحمت میں قرار دے اور حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کی ہمنشینی عنایت فرمائے، ساتھ ہی آپ کی سلامتی اور صحبت و کامرانی کے لئے بھی بارگاہ الہی میں دعاگو ہوں۔
محمد رضا ناصری
صوبہ یزد کے امام جمعہ اور نمائندہ ولی فقیہ