۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
آیت اللہ ہاشم حیدری

حوزہ/ عراق کی عہد اللہ اسلامی تحریک کے جنرل سیکرٹری نے دشمن کی سافٹ وار سے نمٹنے کے لئے مسلمانوں کے مابین اتحاد و یکجہتی پر زور دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عراق کی عہد اللہ اسلامی تحریک کے جنرل سیکرٹری آیت اللہ سید ہاشم حیدری نے ایران کی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم اسکالر شپ کے حامل غیرملکی طلبا کے اعزاز میں منعقد کی گئی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاس آؤٹ ہونا یا ڈگری کا حاصل کرنا اتنا اہم نہیں ہے جتنا اہلبیت(ع)کی سیرت کو نمونہ عمل قرار دے کر اورخداوند متعال کی ذات پر توکل کر کے حیات طیبہ کی طرف حرکت کرنا اہم ہے۔

انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ہم بھی انبیاء کرام اور آئمہ اطہار(ع) کی طرح امتحان و آزمائش اور جنگ کے مرحلے میں ہیں،مسلح جنگ جو کہ سافٹ وار کی نسبت بہت آسان ہے اسی لئے آج ہم جنگ کے مشکل ترین مراحل سے گزر رہے ہیں یعنی ہمیں ثقافتی اور مذہبی جنگ کا سامنا ہے ہمیں کوشش کر کے یہ جنگ بھی جیتنا ہوگی۔

عہد اللہ اسلامی تحریک کے جنرل سیکرٹری نے غیرملکی طلبا سے مخاطب ہو کر کہا تمہیں ایران میں ولایت فقیہ اور ایران میں اسلام ناب محمدی کی تعلیم حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ،اس لئے آپ سب جب اپنے ملکوں کو واپس جائيں تو ایران کے سفیر بنیں وہ ملک جس کی بنیادیں اسلامی قوانین پر ہیں اس ملک کے نمائندے ہوں ،جس ملک سے امریکہ،برطانیہ، اسرائیل اور سعودی عرب جیسی ریاستیں خوفزدہ ہیں۔

آیت اللہ سید ہاشم حیدری نے کہا کہ ہم تمام مسلمانوں کو ایران پر مسلط کردہ 8 سالہ جنگ کے دوران ایرانی قوم کی اسقتامت و فداکرای اہلبیت اطہار کے مقدس روضوں کا دفاع کرنے نیز، شام،لبنان اور عراق میں ایرانی جوانوں کی شجاعت،بہادری اور پائمردی سے سبق حاصل کرنا چاہئے۔

آیت اللہ حیدری نے کہا کہ شجاعت،بصیرت اور عدل و انصاف کے امتحانات میں کامیاب ہونے کی کوشش کریں جس طرح جنرل قاسم سلیمانی نے ولی فقیہ کی پیروی و اطاعت کی اور اسلام کی راہ میں اپنی جان بھی فدا کر دی۔

اسی تقریب کے دوران حرم امام رضا علیہ السلام کی انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ مصطفیٰ فیضی نے بھی خطاب کیا جس کے آغاز میں انہوں نے عشرہ ولایت کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم ان فارغ التحصیل غیرملکی طلباء کی کاوشوں پربہت خوش ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کے قیمتی سال ایرانی یونیورسٹیوں میں علم کے حصول کے لئے گزارے۔

انہوں نے کہا کہ آپ طلباء کو یہ توفیق حاصل ہوئی جنہوں نے بہشت کے ٹکڑے پر اپنے فارغ التحصیل یا پاس آؤٹ ہونے کا جشن منایا اور اپنی زندگی کے مستبقل کا آغاز امام رضا علیہ السلام کے بابرکت نام سےکیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری سرحدیں فقط دین اور ایمان کی سرحدیں ہیں اور کبھی بھی محبت و دوستی کو بھلا نہیں سکتے،امید کرتا ہوں کہ آپ طلبا عالم اسلام کے لئے مفید و مؤثر ثابت ہو سکیں۔

تقریب میں نائب وزیر تعلیم اور طلبا کے امور کے محکمہ کے سربراہ ڈاکٹر ہاشم داداش نے بھی خطاب کیا، انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ فارغ التحصیل یا پاس آؤٹ ہونے ہونے کا مطلب کام کا اختتام نہیں ہے بلکہ مختلف ممالک کے طلباء کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعلقات اور باہمی تعاون کو بڑھانے کا نقطہ آغاز ہے ۔امید کرتا ہوں کہ آپ طلباء دنیا کے جس خطہ میں بھی رہیں عالم اسلام کے لئے مفید اور مؤثر واقع ہو سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خراسان ہمیشہ سے ادیان و مذاہب کی گفتگو اور باہمی ہمفکری کا مرکز رہا ہے اور امام رضا(ع) ادیان و مذاہب کے مابین گفتگو ومکالمہ کے موجد اور تخلیق کار ہیں۔

ایران کے نائب وزیراعلی تعلیم داداش پور نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی فتح کے بعد اتحاد و یکجہتی کی آواز اور دعوت؛ اسلامی جمہوریہ ایران سے پوری دنیا میں پھیلی،انہوں نے کہا کہ اس دعوت کے جملہ فرائض میں سے مشترکات پر توجہ اور ادیان و مذاہب میں اختلافات سے پرہیز کرنا ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .