۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اسکالرشپ

حوزہ/ آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کے تعاون سے ایران کی یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم اسکالر شپ کے حامل غیر ملکی طلبا کے اعزاز میں حرم امام رضا علیہ السلام میں ایک تقریب منعقد کی گئ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آستان قدس رضوی کے ادارہ غیر ملکی زائرین کے تعاون سے ایران کی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم اسکالر شپ کے حامل غیر ملکی طلبا کے اعزاز میں حرم امام رضا علیہ السلام میں ایک تقریب منعقد کی گئ۔

اس تقریب کا انعقاد حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق دارلمرحمہ میں کیا گیا جس میں ملک بھر کی 43یونیورسٹیوں سے 20ممالک منجملہ افغانستان، انڈونیشیا، آذربائیجان، بحرین، بنگلہ دیش، تاجیکستان، چین، ایوری کوسٹ، عراق، شام، جارجیا، پاکستان، ہندوستان اور نائجیریا جیسے ملکوں سے تعلق رکھنے والے طلباء نے شرکت کی ۔

آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید محمد ذوالفقاری نے تقریب کے آغاز میں اپنے خطاب میں ماہ ذی الحجہ کی اعیاد کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر روز اپنی نماز کے قنوت میں خداوند متعال سے خیر دنیا و آخرت مانگتے ہیں اور اس خیر ایک واضح مصداق علم کا حصول ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو شخص علم کے حصول کے لئے کوشش کرتا ہے وہ اس شخص کی مانند ہے جو خدا کی راہ میں جہاد کر رہا ہےاور جو علم حاصل کرتے ہیں اگر اس علم کی دوسروں کو تعلیم بھی دیں تو یہ صدقہ جاریہ ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین ذوالفقاری نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ علم و دانش کوعوام کی خدمت کے لئے حاصل کیا جائے ،کہا کہ ہم نے جو کچھ مکتب اہلبیت اطہار علیہم السلام سے سیکھا ہے وہ یہ کہ عالم ربّانی کو خادم ہونا چاہئے اس نے جو علم حاصل کیا ہے اس کے ذریعہ معاشرے کی خدمت کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ مرحوم شیخ بہائی(رح) علم و دانش کے حصول اور عوامی خدمت کا واضح نمونہ ہیں،اس جلیل القدر اور بزرگ عالم دین نے دینی تعلیمات سے مستفیدہوتے ہوئے لوگوں کی ضروریات کو پورا کیا، شیخ بہائی(رح) نے عوامی فلاحی تنظیموں کو تشکیل دیا اور غریبوں،مسکینوں اور یتیموں کی ضروریات کا خاص خیال رکھا اور ان کے دکھ درد کا مداوا کرنے پر خاص اہتمام کیا ۔

بین الاقوامی سطح پر علمی تعاون اور روابط میں توسیع اس تقریب سے اعلی تعلیم کے نائب وزیر اور طلبا کے امور کے ادرے کے سربراہ نے کہا کہ فارغ التحصیل ہونے سے مراد کام کا مکمل ہوجانا نہیں ہے بلکہ دنیا بھر کی یونیورسٹیوں کے طلباء اور یونیورسٹیوں کے ساتھ روابط اور تعلقات کو مزید بڑھانا ہے۔

نائب وزیراعلی تعلیم ڈاکٹر ہاشم داداش پور نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں بین الاقوامی سطح پر طلباء کے ساتھ بات چیت اور روابط کو بڑھانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ 119ممالک کے طلباء ایران میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ان کے ساتھ علمی و ثقافتی روابط کو باقی رکھا جائے اگرچہ بہت زیادہ مسائل و مشکلات ہیں،لیکن مشکلات کسی ایک ملک کی نہیں ہیں اور سب کو ملکر ان مشکلات کو حل کرنا ہے اور تمام انسانی معاشرے اس میں شریک ہیں۔

ہاشم داداش پور نے تعلقات کی توسیع کے لئے ہمدلی اور تعلقات کو مستحکم بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر چہ عالم اسلام میں اختلافات پائے جاتے ہیں لیکن ہمیں مشترکات پر زور دینا چاہئے اور ہر قسم کے اختلاف اور تفرقہ سے پرہیز کرنا چاہئے ۔اس صورت میں انسانی معاشروں کی ترقی، سربلندی اور خوشحالی کے مواقع فراہم ہو سکتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .