حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلہ "راہ استنباط" کے دوسرے شمارے کی اشاعت کے موقع پر رونمائی اور علمی نشست دفتر مجمع طلاب شگر میں منعقد ہوئی۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت شیخ ابراہیم خلیلی نے حاصل کی۔جبکہ نظامت شیخ حسین ساجدی نے انجام دیا۔
منعقدہ پروگرام سے خطاب میں حجۃ الاسلام شیخ مصطفی فخری صاحب نے قلم و تحقیق کی اہمیت وضرورت اور فضلیت پر تفصیلی سے روشنی ڈالی۔
شعبہ تحقیق مجمع طلاب کے رکن شیخ اصغر کاملی نے اپنے خطاب میں ملکی سطحی پر مختلف شعبوں میں علمی و تخصصی مجلات اور تحقیقات کی ضرورت پر گفتگو کی۔ نیز ملکی ضرورتوں کے پیش نظر المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں مختلف شعبوں میں زیر تعلیم طلباء کو اپنے متعلقہ شعبوں میں تحقیقی کام کرنے پر زور دیا۔