۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
اسلام آباد

حوزه/ مجمع طلاب شگر کی جانب سے رمضان المبارک میں مقالات اور مضامین لکھنے والے اہل قلم کی تکریم و تجلیل کیلئے ایک اہم نشست مجمع کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوئی۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع طلاب شگر کی جانب سے رمضان المبارک میں مقالات اور مضامین لکھنے والے اہل قلم کی تکریم و تجلیل کیلئے ایک اہم نشست مجمع کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوئی۔

محققین منصوبہ بندی، استعداد کی شناخت اور معاشرتی ضرورت کے مطابق تحقیق کریں، مقررین

تفصیلات کے مطابق، اس نشست کی ابتداء کرنے کیلئے تلاوت کلام پاک کی سعادت شیخ احمد سعیدی نے حاصل کی، جبکہ نادم علی شگری نے بارگاہ نبوت و امامت میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔

محققین منصوبہ بندی، استعداد کی شناخت اور معاشرتی ضرورت کے مطابق تحقیق کریں، مقررین

مجمع طلاب شگر شعبۂ تحقیق کے سربراہ شیخ سکندر بہشتی نے تمام علماء اور طلباء سمیت پروگرام میں شریک دیگر ومہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے علمی تحقیق کے حوالے سے مجمع طلاب کی مختصر کارکردگی رپورٹ پیش کی اور مزید علم اور تحقیق کے حوالے سے دیگر انجمنوں سے تعاون اور اشتراک عمل پر تاکید کی۔

بین الاقوامی کانفرنس مبانی فقہی گام دوم انقلاب کے ڈائریکٹر ڈاکٹر احمدی نے اپنے خطاب میں مجمع طلاب شگر کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ رہبر انقلاب نے گام دوم کے نام سے جو بیانیہ جاری کیا ہے اس پر فقہی لحاظ سے، تحقیق اور علمی مقالات اہم ترین کام ہے۔ فقہی نقطۂ نظر سے تحقیق صرف حوزہ اور علماء کے ذریعے ممکن ہے۔ اسی سلسلے میں مجتمع عالی فقہ نے اس کانفرنس کا انعقاد کیا ہے جس میں اب تک پانچ سو سے زائد مقالات موصول ہوئے ہیں اور مقالہ نگاروں میں افغانستان کے بعد پاکستانی طلباء دوسرے نمبر پر ہیں جو کہ ایک حوصلہ افزا عمل اور پاکستانی محققین کی تحقیق کی طرف توجہ کی علامت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کانفرنس کے مختلف امتیازات اور فوائد ہیں اور اس حوالے سے ہم ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں۔

جامعۃ النجف سکردو کے پرنسپل اور محقق جناب شیخ محمد علی توحیدی نے علمی نشست اور اہل قلم کی تجلیل کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ المصطفیٰ یونیورسٹی کے اہم اقدامات میں سے ایک یہ ہے کہ جس نے طلاب کے ہاتھ میں قلم دیا ہے، آج سے تیس سال پہلے یہ چیزیں نہیں تھی، لہٰذا یہ تاریخ کا سنہرا دور ہے کہ ہر ایک دست بہ قلم ہے جو کہ بہت ہی خوش آئند ہے۔

محققین منصوبہ بندی، استعداد کی شناخت اور معاشرتی ضرورت کے مطابق تحقیق کریں، مقررین

انہوں نے مزید کہا کہ تحقیق کے حوالے سے محققین کو ہمہ وقت تیار رہنا چاہیئے اور ہر موضوع کے ماہرین اپنے اپنے شعبوں میں تحقیق کیلئے اقدام کریں۔ اگر محققین منصوبہ بندی، استعداد کی شناخت اور معاشرتی ضرورت کے مطابق تحقیق کریں تو کامیاب ہوں گے۔

مجمع طلاب شگر کے صدر حجۃ الاسلام شیخ غلام محمد حیدری نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور تحقیق کے میدان میں مزید بہتر انداز سے کام کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

پروگرام کے آخر میں رمضان میں مضامین اور مقالات لکھنے والے اہل قلم کو انعامات سے نوازا گیا۔

محققین منصوبہ بندی، استعداد کی شناخت اور معاشرتی ضرورت کے مطابق تحقیق کریں، مقررین

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .