۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
قم المقدسہ میں مزاحمت اور اہل قلم کی ذمہ داری پر علمی نشست کا انعقاد:

حوزہ/ مولانا شیخ فدا علی حلیمی نے نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقاومت صرف لڑائی اور جنگ کا نام نہیں، بلکہ یہ ایک ایسی قوت ہے جو ہر انسان کی کامیابی کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے مقاومت کے درست معنی اور مفہوم کی وضاحت کی ضرورت پر زور دیا

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مزاحمت اور اہل قلم کی ذمہ داری کے عنوان سے ایک علمی نشست مدرسہ حجتیہ قم المقدسہ میں منعقد ہوئی۔ نشست کا آغاز تلاوت کلام الٰہی سے ہوا۔ اس کے بعد جامعہ روحانیت بلتستان کے مسئول تحقیق، مولانا اشرف سراج نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ انسان کے لیے رشد اور کمال کی منزل تک پہنچنے کے لیے اپنے قلم سے استفادہ ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انفرادی تحریر کے ساتھ ساتھ اجتماعی طور پر منظم تحقیق اور مختلف علمی نشستوں کا انعقاد بھی اہم ہے۔

مقاومت صرف جنگ نہیں، ہر انسان کی کامیابی کے لئے ضروری ہے: مولانا شیخ فدا علی حلیمی

کالم نگار عارف بلتستانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگی میدان سے زیادہ قلمی میدان کے اثرات ہوتے ہیں۔ لہذا موجودہ دور میں ہمیں قلمی طاقت سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے جبہہ مقاومت کی حمایت کرنی چاہیے۔

مجمع طلاب سکردو کے مسئولِ تحقیق، شیخ بشیر دولتی نے بھی اظہارِ خیال کیا اور مزاحمتی محاذ کے سیاسی پہلو پر توجہ دینے اور سوشل میڈیا پر مقاومت کے افکار کی تبیین پر زور دیا۔

مقاومت صرف جنگ نہیں، ہر انسان کی کامیابی کے لئے ضروری ہے: مولانا شیخ فدا علی حلیمی

مجمع طلاب کھرمَنگ کے مسئول تحقیق، شیخ محمد صادق جعفری نے قرآن کریم کی روشنی میں کہا کہ کفار سے مقابلے کی کوئی خاص حد نہیں ہے اور مختلف محاذوں، خصوصاً قلمی طاقت سے ان کا مقابلہ کرنا واجب ہے۔ انہوں نے حزب اللہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ ایک جہادی تنظیم سے زیادہ ایک ثقافتی تحریک ہے، جس سے ہمیں زندگی کے مختلف میدانوں میں سبق لینا چاہیے۔

شیخ سکندر بہشتی نے نشست سے خطاب کرتے ہوئے شہید سید عباس موسوی اور مزاحمت کے مختلف پہلوؤں پر اردو زبان میں کسی خاص علمی کام اور تحریر کی کمی پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے تاکید کی کہ تمام انجمنوں اور تنظیموں کے شعبہ تحقیقات کو مشترکہ طور پر علمی کام کرنا چاہیے اور سوشل میڈیا پر اسے شائع کرنا چاہیے۔

مقاومت صرف جنگ نہیں، ہر انسان کی کامیابی کے لئے ضروری ہے: مولانا شیخ فدا علی حلیمی

مولانا شیخ فدا علی حلیمی نے نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقاومت صرف لڑائی اور جنگ کا نام نہیں، بلکہ یہ ایک ایسی قوت ہے جو ہر انسان کی کامیابی کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے مقاومت کے درست معنی اور مفہوم کی وضاحت کی ضرورت پر زور دیا اور اس کے چند اہم عناصر کو بیان کیا: خدا کی وحدانیت پر توکل،اخلاص،شہادت کا شوق اور جذبہ۔

انہوں نے مزاحمت کی راہ میں درپیش چند رکاوٹوں کا بھی ذکر کیا: شیطانی وسوسہ، دشمن کی تبلیغات، مختلف گروہوں کے درمیان اختلافات۔انہوں نے مزید کہا کہ مزاحمت کے سلسلے میں ترجیحات کو مدِ نظر رکھنا ضروری ہے۔

یہ علمی نشست مختلف اہل قلم کی جانب سے مزاحمتی افکار کے فروغ اور اہل قلم کی ذمہ داریوں کی یاد دہانی پر مشتمل تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .