ہفتہ 14 دسمبر 2024 - 14:13
رہبرِ انقلاب کی نگاہ میں توحید کا پیغام انسانیت کے لیے امید، عزت، محبت، احترام، بھائی چارگی اور حقیقی و معنوی آزادی ہے، مولانا بشیر دولتی

حوزہ/ انہوں نے علمی نشست سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام سید علی حسینی خامنہ ای مدظلہ کی نگاہ میں توحید کا پیغام انسانیت کے لیے امید، عزت، محبت، احترام، بھائی چارگی اور حقیقی و معنوی آزادی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ روحانیت بلتستان کے شعبۂ تحقیق کے تحت گزشتہ دنوں ایک اہم علمی نشست " رہبرِ معظم کے منظومہ فکری“ کے عنوان سے منعقد ہوئی، جس میں مختلف پہلوؤں سے رہبرِ انقلابِ اسلامی کے اہم نظریات پر روشنی ڈالی اور انہیں عالمی سطح پر ہر لحاظ سے نایاب شخصیت قرار دیا۔

دورہ مطالعاتی منظومہ فکری رہبری کے عنوان سے منعقدہ اس علمی اور فکری نشست کا باقاعدہ آغاز برادر شیخ باقر قمر الدین نے قرآنِ کریم کی تلاوت سے کیا۔

رہبرِ انقلاب کی نگاہ میں توحید کا پیغام انسانیت کے لیے امید، عزت، محبت، احترام، بھائی چارگی اور حقیقی و معنوی آزادی ہے، مولانا بشیر دولتی

مولانا عارف بلتستانی نے " رہبرِ معظم کے منظومہ فکری میں دین کا مقام " پر رہبرِ انقلابِ اسلامی امام خامنہ ای مدظلہ کی آراء کو مختصراً پیش کیا: دین اسلام احکام، اخلاق، عقائد کے مجموعے کا نام ہے۔ الہیات اجتماعی جسے جمال الدین افغانی سے لیکر حضرت امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ اور علامہ طباطبائی اور ان کے شاگرد خاص جیسے شہید مطہری، شہید بہشتی، شہید مفتح اور امام سید علی خامنہ ای مدظلہ نے اس کو پیش کیا ہے۔ رہبرِ معظم نے دین کے ان تمام تر پہلوؤں کو ایک ربط کے ساتھ قرآن، حدیث، فلسفہ، عقل اور اجتماعیت سب کی روشنی میں ایک جامع فکری مکتب یا دین اجتماعی کے نظریے کو پیش کیا ہے۔

مولانا محمد بشیر دولتی صاحب نے اندیشہء رہبری میں توحید کی روح کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی امام سید علی خامنہ ای کی نگاہ میں روحِ توحید، اسلامی تعلیمات کا قلب اور بنیاد ہے۔ ان کے بیانات میں روحِ توحید کے درج ذیل اہم پہلو سامنے آتے ہیں: روحِ توحید کا سب سے بنیادی مطلب یہ ہے کہ اللہ واحد ہے، اس کا کوئی شریک نہیں اور تمام مخلوقات اسی کی بندگی کے لیے پیدا کی گئی ہیں۔ یہ عقیدہ انسان کو شرک اور ہر قسم کے طاغوت سے آزاد کرتا ہے۔

رہبرِ انقلاب کی نگاہ میں توحید کا پیغام انسانیت کے لیے امید، عزت، محبت، احترام، بھائی چارگی اور حقیقی و معنوی آزادی ہے، مولانا بشیر دولتی

انہوں نے رہبرِ انقلابِ اسلامی امام سید علی حسینی خامنہ ای مدظلہ کی توحید کو بیان کرتے ہوئے مزید کہا کہ توحید انسان کو اس بات کا شعور دیتی ہے کہ حقیقی طاقت صرف اللہ کے پاس ہے اور اسی کی بندگی انسان کو عزت اور آزادی بخشتی ہے۔ روحِ توحید نہ صرف ایک فکری اور عقیدتی بنیاد ہے، بلکہ ایک عملی تحریک بھی ہے جو انسان کو دنیوی اور اخروی کامیابی کی طرف لے جاتی ہے۔ رہبرِ معظم امام سید علی حسینی خامنہ ای مدظلہ کی نگاہ میں توحید کا پیغام انسانیت کے لیے امید، عزت، محبت، احترام، بھائی چارگی اور حقیقی و معنوی آزادی ہے۔

حجت الاسلام فدا علی حلیمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عصرِ حاضر میں ہر لحاظ سے سیاسی، علمی، فکری، اجتہادی، اجتماعی، عقلی اور فلسفی میدانوں میں جو شخصیات مقبول ترین ہیں، دوست دشمن سب کی نگاہ میں بھی مقبول و مشہور ہیں، ان میں رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی امام سید علی حسینی خامنہ ای مدظلہ کی شخصیت سرفہرست ہے، لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم ان کے علمی اور فکری نظریات کو پڑھیں، کیونکہ یہ ایک منطقی بات ہے۔

رہبرِ انقلاب کی نگاہ میں توحید کا پیغام انسانیت کے لیے امید، عزت، محبت، احترام، بھائی چارگی اور حقیقی و معنوی آزادی ہے، مولانا بشیر دولتی

آخر میں انہوں نے "گروہ مباحثہ منظومہ فکری رہبری " اور جامعہ روحانیت بلتستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اسے جاری رکھنے اور دوسرے طالب علموں کو بھی اس کاروان کا حصہ بننے کی تاکید کی اور اسے عصرِ حاضر کی ایک اہم ترین ضرورت قرار دیا۔

اس اہم علمی و فکری نشست کی نظامت کے فرائض محترم شیخ ثاقب حسن نے انجام دئیے۔

آخر میں جامعہ روحانیت بلتستان کے شعبۂ تحقیق کے مسئول شیخ اشرف سراج نے سامعین سے آئندہ کی نشستوں کی مزید بہتری کے لئے رائے دہی کا اعادہ کرتے ہوئے نشست کے خطیب استاد شیخ فدا علی حلیمی، شیخ عارف بلتستانی، شیخ محمد بشیر دولتی سمیت تمام شرکت کنندگان کا شکریہ ادا کیا اور دعائے امام زمانہ علیہ السلام سے نشست کا اختتام کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha