حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہفتہ تحقیق کے موقع پر جامعہ روحانیت بلتستان کے شعبۂ تحقیق کی جانب سے ایک علمی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ نشست کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت شیخ گلزار محمدی نے حاصل کی، جبکہ نشست کی نظامت کے فرائض شیخ بشیر دولتی نے انجام دئیے۔
اس علمی نشست میں معروف علمی و تحقیقی شخصیت اور مدیر مجلہ تعلیم و تربیت، ڈاکٹر محمد لطیف مطہری نے خطاب کیا۔
انہوں نے "رہبر معظم کے افکار کی روشنی میں تعلیم و تربیت کے اہداف، عوام اور ادارے" کے موضوع پر مفصل گفتگو کی۔
مولانا ڈاکٹر لطیف مطہری نے اسلام میں تعلیم و تربیت کی اہمیت کو قرآن و حدیث کی روشنی میں واضح کرتے ہوئے مختلف محققین اور دانشوروں کے نظریات بھی پیش کیے۔
انہوں نے رہبر معظم کی شخصیت اور نظریات کو جامع اور کامل قرار دیتے ہوئے ان کے افکار کی ترویج اور تفہیم پر زور دیا، تاکہ یہ معاشرے میں مثبت تبدیلی کا سبب بن سکیں۔
انہوں نے علمی و فکری نشستوں اور سیمینارز کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جامعہ روحانیت بلتستان کے شعبۂ تحقیق کی کوششوں کو سراہا اور ایسی نشستوں کے تسلسل اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔
نشست کا اختتام دعائے امام زمانہ علیہ السلام سے ہوا۔
آپ کا تبصرہ