۴ آبان ۱۴۰۳ |۲۱ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 25, 2024
هیئت علمای بیروت

حوزہ/ بیروت علماء بورڈ نے حجت الاسلام و المسلمین سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہید ہاشم صفی الدین سے عہد کرتے ہیں کہ راہ مقاومت کو جاری رکھیں گے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بیروت علماء بورڈ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس عظیم رہنما کی شہادت پر امت اسلامیہ اور محقذ مقاومت کی خدمت میں تسلیت دیتے ہیں، وہ ایک طویل اور قربانیوں سے بھرپور سفر کے بعد شہیدوں کے قافلے میں شامل ہوئے اور خدا کی طرف سے سب سے اعلیٰ انعام شہادت حاصل کیا۔

علمائے بیروت نے مزید کہا کہ ہم اس بزرگ رہنما کے فقدان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں اور اس مصیبت پر حضرت بقیة اللہ الاعظم (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف)، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای، دینی اداروں، مجاہدین اور شہید کے اہل خانہ کی خدمت میں تسلیت پیش کرتے ہیں۔

علماء بورڈ نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ شہید سید ہاشم صفی الدین کو حضرت اباعبداللہ الحسین (علیہ السلام) اور ان کے شہید ساتھیوں کے ساتھ محشور فرمائے۔

علمائے بیروت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اس شہید بزرگوار کے ساتھ عہد کرتے ہیں کہ وہ راہ مقاومت کو جاری رکھیں گے، جو مظلوموں کی حمایت کے لیے خدا کی راہ میں قربانی دینے والوں کی قیادت میں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ شہید صفی الدین ہمیشہ فلسطین کی مزاحمت کے حامی رہے ہیں، خاص طور پر طوفان الاقصیٰ میں، اور غزہ کی حمایت کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے میں کبھی بھی کوتاہی نہیں کی۔

علمائے بیروت نے دشمن کو پیغام دیا کہ ہم ایک ایسی قوم ہیں جو ان شاء اللہ اپنے عزم و ارادے میں پختہ ہیں اور جهاد کے راستے پر چلتے رہیں گے، یہاں تک کہ ہم کامیابی اور حق تک پہنچ جائیں گے۔

آخر میں، انہوں نے کہا کہ شہادت کا یہ سلسلہ ہمارے عزم اور طاقت میں اضافہ کرتا ہے، اور یہ مزاحمت ہمیشہ سے ہزاروں صالح شہیدوں کی قربانیوں کے ساتھ آزادی اور باعزت زندگی کے لیے جدوجہد کرتی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .