۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
السيد هاشم صفي الدين

حوزہ/ جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ نے حجۃ الاسلام والمسلمین سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا: شہید سید صفی الدین نے اپنی زندگی کے کئی سال لبنان اور فلسطین کے مظلوم عوام کی سربلندی اور عزت کی خاطر اسلامی مزاحمت کے نام صرف کیے، اور اپنی سالہا سال کی جدوجہد کا صلہ شہادت کہ صورت میں پایا، اور اپنے شہید ساتھیوں، خصوصاً شہید سید حسن نصر اللہ سے ملحق ہو گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کی جانب سے حجۃ الاسلام والمسلمین سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر پیام تسلیت کچھ اس طرح ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

فَلْیُقَاتِلْ فِی سَبِیلِ اللَّهِ الَّذِینَ یَشْرُونَ الْحَیَاةَ الدُّنْیَا بِالْآخِرَةِ ۚ وَمَنْ یُقَاتِلْ فِی سَبِیلِ اللَّهِ فَیُقْتَلْ أَوْ یَغْلِبْ فَسَوْفَ نُؤْتِیهِ أَجْرًا عَظِیمًا۔ (النساء: 74)

حزب اللہ لبنان کی مجلس عاملہ کے صدر، عظیم کمانڈر اور مجاہد راہ قدس، حجۃ الاسلام والمسلمین سید ہاشم صفی الدین، غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے میں شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہو گئے۔

اس انتھک مجاہد نے اپنی زندگی کے کئی سال لبنان اور فلسطین کے مظلوم عوام کی سربلندی اور عزت کی خاطر اسلامی مزاحمت کے نام صرف کیے، اور اپنی سالہا سال کی جدوجہد کا صلہ شہادت کہ صورت میں پایا، اور اپنے شہید ساتھیوں، خصوصاً شہید سید حسن نصر اللہ سے ملحق ہو گئے۔

جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ، اس عظیم مجاہد اور ثابت قدم عالم کی شہادت پر حضرت ولی عصر(عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف)، رہبر معظم انقلاب اسلامی(مدظلہ العالی)، لبنان کے غیور عوام، مجاہدین اور شہید کے معزز خاندان کی خدمت میں تبریک اور تسلیت پیش کرتا ہے، صیہونی دہشت گرد اور ظالم حکومت کے خلاف اسلامی مزاحمت کا راستہ ان سانحات سے نہیں رکنے والا، اور اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ یہ ظالم اور نسل پرست حکومت مکمل طور پر نابود نہیں ہو جاتی۔

جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ، 24 اکتوبر 2024

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .