۴ آبان ۱۴۰۳ |۲۱ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 25, 2024
حجت‌الاسلام والمسلمین سید حسین حسینی

حوزہ / ایرانی کے صوبہ یزد میں حوزہ علمیہ کے مدیر نے حجت الاسلام والمسلمین سید ہاشم صفی الدین کی شہادت کی خبر پر اپنا پیغام جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے مطابق، صوبہ یزد میں حوزہ علمیہ کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین سید حسین حسینی نے حجت الاسلام والمسلمین سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔ ان کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بِسْمِ الله الرَّحْمَٰنِ الرَّحِیمِ

وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِینَ قُتِلُوا فِی سَبِیلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْیَاءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ یُرْزَقُونَ

عالم مجاہد حزب اللہ لبنان کے سینئر کمانڈر حجت الاسلام والمسلمین سید ہاشم صفی الدین کی شہادت کی خبر نے دل کو بہت دکھی کیا۔

تاریخ نے ہمیں سکھایا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے بہترین بندے، شقی ترین افراد کے ہاتھوں شہید ہوتے ہیں۔ لیکن جس بات کو دشمن یعنی غاصب صیہونی ریاست کے کان میں ڈالنا ضروری ہے، وہ یہ ہے کہ اس شہید عزیز اور دیگر مجاہدینِ حق کا خون بہانے سے انہیں کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا۔ بلکہ ہمیشہ کی طرح، اسلام محمدی (ص) کا تناور درخت مزید پروان چڑھتا رہے اور مقاومتِ اسلامی کے سایہ میں ایک نئی نسل کی تربیت کرے گا۔

میں حجت الاسلام والمسلمین سید ہاشم صفی الدین کی مظلومانہ شہادت کو امام زمانہ (عج)، ان کے برحق نائب آیت اللہ خامنہ ای (مدظلہ العالی)، حزب اللہ کے بہادر مجاہدین، شریف لبنانی قوم اور تمام آزادگان عالم کی خدمت میں تبریک اور ان کے ہم ے بچھڑنے پر تعزیت پیش کرتا ہوں اور خداوند متعال سے ان کے لیے اعلیٰ درجات اور امام حسین (ع) کے ساتھ محشور ہونے کی دعا کرتا ہوں۔

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ

سید حسین حسینی

مدیر حوزہ علمیہ، صوبہ یزد

تبصرہ ارسال

You are replying to: .