۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت الله بوشهری

حوزہ/ حوزہ علمیہ قم کی اعلیٰ کونسل کے سربراہ آیت اللہ حسینی بوشہری نے امام جمعہ کازرون کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم امام جمعہ کازرون ایک متواضع اور بااخلاص عالم تھے جنہوں نے اسلام اور انقلاب کے معارف کو فروغ دینے میں گرانقدر خدمات سر انجام دیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق،حوزہ علمیہ قم کی اعلیٰ کونسل کے سربراہ آیت اللہ حسینی بوشہری نے امام جمعہ کازرون کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم امام جمعہ کازرون ایک متواضع اور بااخلاص عالم تھے جنہوں نے اسلام اور انقلاب کے معارف کو فروغ دینے میں گرانقدر خدمات سر انجام دیں۔

آیت اللہ حسینی بوشہری نے امام جمعہ کازرون کی شہادت پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا:

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیہ راجعون

حجت الاسلام والمسلمین محمد صباحی (رحمت اللہ علیہ) کی شہادت نے دل و جان کو غمگین و افسردہ کر دیا، مرحوم بہت ہی مخلص اور متواضع عالم دین تھے، جو کازرون کے عوام کی خدمت میں مصروف رہے اور اسلامی معارف و انقلابی تعلیمات کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

میں اس شہید امام جمعہ کی شہادت پر ان کے اہل خانہ اور تمام عزیزوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور بارگاہ خداوندی سے ان کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل و اجر جزیل کی دعا کرتا ہوں۔

ساتھ ہی میں سیکورٹی اداروں کی کوششوں پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور توقع کرتا ہوں کہ وہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کریں گے اور ایسے واقعات کی تکرار کو روکنے کے لیے اقدامات کریں۔

سید ہاشم حسینی بوشہری

سربراہ اعلی کونسل حوزہ علمیہ قم

تبصرہ ارسال

You are replying to: .