جمعہ 21 فروری 2025 - 09:00
آیت اللہ اعرافی کی مجمع جهانی اہل بیت (ع) کے سرپرست سے تعزیت 

حوزہ / آیت اللہ اعرافی نے اپنے پیغام میں حجت الاسلام والمسلمین رمضانی کی اہلیہ کے والد کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیت اللہ اعرافی نے اپنے پیغام میں حجت الاسلام والمسلمین رمضانی کی اہلیہ کے والد کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ علمیہ کے سربراہ کے اس تعزیتی پیغام کا متن حسبِ ذیل ہے:

انا لله و انا الیه راجعون

محترم و مکرم استاد آیت اللہ رمضانی دام عزہ

سلام علیکم

آپ کی اہلیہ اور والدِ شہید حاج رضا جہانگیری کے انتقال کی خبر سن کر انتہائی افسوس اور صدمہ ہوا۔

میں اس دکھ کی گھڑی میں آپ، آپ کی اہلیہ اور تمام اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور خداوند متعال سے مرحوم کی روح کے لیے رحمت، مغفرت اور ان کے ائمہ معصومین علیہم السلام کے ساتھ محشور ہونے کی دعا کرتا ہوں۔ نیز آپ اور تمام پسماندگان کے صبر جمیل اور اجر عظیم کے لئے دعاگو ہوں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha