۱۵ مهر ۱۴۰۳ |۲ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 6, 2024
آیت اللہ نوری ہمدانی

حوزہ / حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے عالم و فقیہ آیت اللہ محفوظی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلیدحضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے اپنے تعزیتی پیغام میں آیت اللہ محفوظی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا للہ و انا الیہ راجعون

فقیہ پارسا آیت اللہ حاج شیخ عباس محفوظی کی رحلت کی خبر سن کر انتہائی افسوس اور غم ہوا۔

مرحوم امام خمینیؒ کی تحریک میں ایک مؤثر شخصیت اور حوزہ علمیہ قم کے بزرگ اساتذہ میں سے تھے، انہوں نے کئی کتابوں کی تصنیف کی اور متعدد شاگردوں کی تربیت کے ذریعے اہلبیت عصمت و طہارت علیہم السلام کی تعلیمات کی ترویج میں اہم کردار ادا کیا۔

میں اس متقی عالم دین کے انتقال پر حوزہ ہائے علمیہ اور تمام پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور اس مرحوم کے لیے بلندی درجات کی دعا کرتا ہوں۔

حسین نوری ہمدانی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .