۱۵ مهر ۱۴۰۳ |۲ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 6, 2024
مکارم شیرازئ

حوزہ / حضرت آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے آیت اللہ عباس محفوظی کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی نے اپنے پیغام میں آیت اللہ محفوظی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا للہ و انا الیہ راجعون

عالم ربانی آیت اللہ حاج شیخ عباس محفوظی (رحمت اللہ علیہ) کی رحلت کی خبر سن کر نہایت ہی غم و افسوس ہوا۔

شاگردوں کی تربیت، دینی آثار کی تصنیف اور ان کی اسلامی نظام و حوزہ ہائے علمیہ کی خدمات، اس عظیم عالم دین کے لیے باقیات الصالحات ہیں۔

میں اس فقیہ کے انتقال پر ان کے تمام شاگردوں، عقیدت مندوں اور بالخصوص مرحوم کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہوں کہ مرحوم کو اولیائے طاہرین علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل و اجر جزیل عنایت فرمائے۔

قم – ناصر مکارم شیرازی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .