۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آیت الله سیستانی + آیت الله سید حسن مرتضوی

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی نے آیت اللہ سید حسن مرتضوی کی اہلیہ کے انتقال پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی نے آیت اللہ سید حسن مرتضوی کی اہلیہ کے انتقال پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے جس کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا للہ و انا الیہ راجعون

جناب مستطاب آیت اللہ آقائے حاج سید حسن مرتضوی دامت برکاتہ

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

امید ہے کہ آپ ہمیشہ حضرت ولی عصر ارواحنا فداہ کی توجہات کے زیر سایہ، تمام بلاؤں سے محفوظ و مصون ہوں گے۔

آپ کی محترمہ اہلیہ کے انتقال پر آپ کی خدمت اور تمام پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحومہ پر اپنی رحمت و رضوان نازل فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر جزیل عطا فرمائے۔

امید ہے کہ آپ مجھے اپنی نیک دعاؤں میں یاد رکھیں گے، اور میں بھی آپ کو اپنی دعاؤں میں ان شاء اللہ یاد رکھوں گا۔

علی الحسینی السیستانی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .